انفوٹینمنٹ

یوویکا چوہدری کو دوبارہ ماں بننے میں کیا مشکل درپیش

اداکارہ نے پہلے بچے کی پیدائش کا قصہ سنادیا

Web Desk

یوویکا چوہدری کو دوبارہ ماں بننے میں کیا مشکل درپیش

اداکارہ نے پہلے بچے کی پیدائش کا قصہ سنادیا

اداکارہ نے پہلے بچے کی پیدائش کا قصہ سنادیا
اداکارہ نے پہلے بچے کی پیدائش کا قصہ سنادیا

بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس 9 سے پروان چڑھنے والی محبت اور پھر شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑےپرنس نروولا اور یوویکا چوہدری شادی کے چھ سال بعد سال 2024 میں آئی وی ایف (IVF) کے ذریعے اپنے پہلے بچے کے والدین بنے ہیں۔

بگ باس فیم جوڑے  نے سال  2018 میں شادی کی  تھی جس چھ سال بعد ماں بننے والی اداکارہ یوویکا چوہدری نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں سے اپنی نجی زندگی سے لیکر پروفیشنل لائف کے تمام پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

تاہم انٹرویو سے  یوویکا کی جانب آئی وی ایف اور  قدرتی طور پر حاملہ نہ ہونے کے حوالے سے کی جانے والے گفتگو مداحوں کی توجہ کا مرکز گئی۔

اپنے انٹرویو میں یوویکا نے تسلیم کیا کہ انہیں پہلے آئی وی ایف کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں اور انہیں اس کے بارے میں تب پتا چلا جب وہ اپنے بیضے (eggs) فریز کرانے کے آپشنز تلاش کر رہی تھیں۔

 اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ‘میں ایک ڈاکٹر کے پاس گئی اور انہوں نے مجھے یہ کہہ کر  ڈرا دیا  کہ آپ بچے پیدا نہیں کر سکتیں کیونکہ شاید اسے لگا ہوگا کہ وہ مجھ اچھی خاصی رقم بٹور سکتی ہے‘۔

یوویکا کا مزید کہنا تھا کہ ‘ڈاکٹر کی بات سن کر میں گھبرا گئی اور پرنس سے کہا کہ ابھی بچہ پلان کرو اور  میں نےایگ فریز کرنے کا عمل شروع کیا‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘ڈاکٹر نے اس موقع پر ایگریمنٹ سائن کروایا کہ بے ہوشی کے بعد ہم ضمانت نہیں لیتے کہ یوویکا صحیح سلامت اٹھیں گی یا نہیں کیونکہ میں کمزور تھی اور یہ بات سن کر  پرنس نے کہا کہ اسے بچہ نہیں چاہیے کیونکہ  میں اس کے لیے اہم ہوں‘۔

یوویکا نے بتایا کہ ’پھر انہوں نے ڈاکٹر بدلا اور ڈاکٹر نے بچے کی پیدائش اور ایگ فریز کروانے کے لیے میرا حوصلہ بڑھایا اور آئی وی ایف کا طریقہ کار پہلی ہی کوشش میں کامیاب رہا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ جب  پرنس نے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ پڑھی اور بتایا کہ میں حاملہ ہوں تو ہم دونوں بہت روئے  اور یوں ہمارا پہلا بچہ پیدا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں دوسرا بچہ پیدا کرنے کیلئے  قدرتی طور پر بھی کوشش کرتی ہوں لیکن شاید ہمیں نظر لگ گئی ہے کیونکہ  جب بھی ہمارا اوولیشن پیریڈ ہوتا ہے ہم دونوں میں سے کسی ایک کو سفر کرنا پڑ جاتا تھا‘۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران یوویکا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 41 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کا ان کی ذہنی صحت پر منفی اثر پڑا اور وہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہوئیں لیکن اس موقع پر ان کے خاندان نے ان کا بہت ساتھ دیا۔