فلم 'ماں'؛ اجے دیوگن کا بیٹی کی کاسٹنگ کے سوال کا دبنگ جواب
فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ سے اجے دیوگن کی ویڈیو وائرل
بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ کاجول اور کھیرن شرما کی موسٹ اوویٹڈ ہارر اور تھرل پر مبنی فلم 'ماں' کا ٹریلر 29 مئی کو مداحوں کیلئے جاری کر دیا گیا ہے۔
بات کی جائے ماں کی تو فلم میں کاجول ایک انتہائی مضبوط کردار میں نظر آ رہی ہیں جو ایک جانب اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے اس کی محافظ بنتی ہے تو دوسری جانب برائی کے خلاف ایک جاندار اوتار میں نظر آتی ہے۔
ماں کی ہدایتکاری کے فرائض وشال ریونتی فوریا نے نبھائے جبکہ اداکار اجے دیوگن اور جیوتی سنتھا سبرائن نے اسے پروڈیوس کیا ہے تاہم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرمنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فلم کے پروڈیوسر اجے دیوگن نےاپنی انوکھی تمنا کا اظہار کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران صحافی کی جانب سے اجے دیوگن سے سوال گیا کہ کیا انہوں نے اپنی بیٹی نیسا دیوگن کو فلم میں کاسٹ کرنے پر غور کیا تھا؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ‘نیسا‘ کو اس قسم کے کام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ ایکٹنگ سے دور رہتی ہیں‘۔
یاد رہے کہ ایسا ہی ایک سوال اداکارہ کاجول سے بھی کیا گیا تھا جب نیسا کے ممکنہ بالی وڈ ڈیبیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ابھی بہت چھوٹی ہے اور شوبز میں کریئر کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے یہ عمر مناسب نہیں ہے۔
کاجول نے نیسا کی آن لائن ٹرولنگ کے خلاف دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘مجھے نیسا پر فخر ہے کیونکہ وہ بہت گریس فلی خود کو کیمرے کے سامنے پیش کرتی ہے وہ ابھی صرف 19 سال کی ہے اور اسے اپنے من کی کرنے کا پورا حق ہے جس کیلئے میں ہمیشہ اس کی حمایت کروں گی‘۔
فلم ماں کے بارے میں
فلم کے ٹریلر کا آغاز کاجول کی کار ڈرائیو سے ہوتا ہے جہاں وہ اپنی بیٹی کو ایک گھنے جنگل کے راستے سے لے جا رہی ہوتی ہیں اور بیٹی ماہواری کے درد کی شکایت کرتی ہے جس پر کاجول اُسے تسلی دیتی ہیں کہ وہ جلد رکیں گے اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔
لیکن منصوبے کے مطابق کچھ نہیں ہوتا، کیونکہ اچانک ایک پراسرار سایہ کار کی کھڑکی پر زور سے ٹکراتا ہے، اس کے بعد ماں بیٹی کی جوڑی خود کو ایک انجان جگہ ’چندن پور’ میں پاتی ہے، جہاں ایک تاریک اور خوفناک باب کھلنے والا ہے۔
کاجول اپنی بیٹی کو سختی سے کہتی ہیں کہ بغیر اجازت باہر نہ نکلے لیکن پھر جلد ہی انہیں ایک منحوس درخت کے بارے میں معلوم ہوتا ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس میں شیطانی روحیں بسی ہوئی ہیں۔
آگے چل کر فلم میں اداکار رونیت رائے کا کردار بھی سامنے آتا ہے جو انکشاف کرتا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اسی مقام سے کئی لڑکیاں پراسرار طور پر غائب ہو چکی ہیں۔
ٹریلر ایک سنسنی خیز اور جذباتی ہارر کہانی کا وعدہ کرتا ہے جہاں ماں کی محبت اور قربانی شیطانی ظلم کے خلاف آخری ہتھیار بن جاتی ہے۔




