انفوٹینمنٹ

ماہرہ خان نے ’لو گرو’ کی ان دیکھی جھلکیاں شیئر کردیں

شائقین فلم دیکھنے کیلئے منتظر

Web Desk

ماہرہ خان نے ’لو گرو’ کی ان دیکھی جھلکیاں شیئر کردیں

شائقین فلم دیکھنے کیلئے منتظر

شائقین فلم دیکھنے کیلئے منتظر
شائقین فلم دیکھنے کیلئے منتظر

اداکارہ ماہرہ خان نے بڑی عید پر ریلیز ہونے والی اپنی موسٹ ایٹڈ فلم ’لَوگُرو’ کی شوٹنگ کی ان دیکھی جھلکیاں جاری کردیں۔

فن اداکاری پر عبور حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنے آنے والی رومانٹک فلم ’لوگرو’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جسکے لیے وہ مختلف ممالک کا دورہ کرنے کیساتھ انٹرویوز کا حصہ بنی بھی نظر آرہی ہیں۔

ایسے میں فلم کے سانگ بھی وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا کی زینت بن رہے ہیں جو فلمی شائقین کے جوش و جذبے کو مزید بڑھارہے ہیں۔

پہلے پہل فلم کا پروموشنل سانگ ’آتینوں موج کراواں’ ریلیز ہوا جسکے بعد ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ اور  پھر رومانٹک سانگ ’بے خبریاں’  جاری کیا گیا جس نے لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

ان سب کے بعد اب صرف جسکا انتظار ہے وہ ہے عید الاضحیٰ کا کیونکہ اس دن ماہرہ اور ہمایوں سعید بڑی اسکرین پر اپنے رومانس کا جادو جگائیں گے۔

لیکن اس سے قبل جہاں ماہرہ خان اپنے بیانات اور انٹرویوز کے سبب سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں وہیں انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ سے ایک بار پھر سب کی توجہ سمیٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں:لو گرو کا ’مبارک شاٹ’، ہمایوں کو دل کا دورہ پڑنے پر ماہرہ کا مزاحیہ ردعمل

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انکے فلم کی شوٹنگ سے ریکارڈ ہونے والے کیمرے کے پیچھے کے مناظر شامل تھے۔

انسٹاگرام پر جاری مذکورہ ویڈیو کلپس میں بدلتے موسم اور یخ بستہ ہواؤں میں، دھوپ کی کرنوں سے ڈھکی سڑکوں پر اور کھلے سر سبز و شاداب باغات میں ماہرہ خان کی فن اداکاری انکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت پیش کررہی تھی۔

مشکل ترین شوٹنگ کے مناظر کو کیمرے میں قید کرکے سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے ماہرہ خان نے اپنے فینز کو بتایا کہ،’یہ لو گرو کے کیمرے کے پیچھے کے مناظر ہیں۔’

ماہرہ خان نے جاگنگ والے سین کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ‘مجھے دوڑنا نہیں آتا  اور میں نے اپنے ڈائریکٹر سے بہت منت کی کہ مجھے صرف چلتے ہوئے دکھا دیں، لیکن انہیں تو بس جاگنگ ہی چاہیے تھی، اُففففف یہ کتنا مشکل تھا!’۔

ماہرہ نے اپنے کیپشن میں گانا ’ٹوٹ گیا’ سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،‘اور ہاں، دھیان دیں کہ ہر سین میں میرے کانوں میں ’ٹوٹ گیا’ ہی  چل رہا تھا، کیا ہی زبردست گانا ہے! اب اس کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے’۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے کیپشن کے مطابق یہ گانا ‘ٹوٹ گیا‘ ممکنہ طور پر انکی فلم کی نئی میوزک ویڈیو ہے جو جلد ریلیز ہونے کو پوری طرح تیار ہے۔

فلم لو گرو کے بارے میں:

فلم سے متعلق بات کریں تو ماہرہ اور ہمایوں کی یہ فلم ’لو گُرو’ کو ’عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فلم کی دیگر تفصیلات پر بات کریں تو اسکے پروڈیوسرز میں ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا شامل ہیں، جبکہ سلمان اقبال اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے، جنہوں نے اس سے قبل جوانی پھر نہیں آنی 1 اور 2 بھی لکھی تھیں۔

علاوہ ازیں فلم کی اسٹار کاسٹ میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے ساتھ مومنہ اقبال، میرا سیٹھی، سہائے علی ابڑو، عمارہ ملک، عدنان شاہ ٹیپو، مرینہ خان، عثمان پیرزادہ، اور جاوید شیخ بھی شامل ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک معروف اداکار کی بطور سرپرائز لیڈنگ گیسٹ اپیئرنس بھی ہوگی۔

فلم میں ماہرہ خان ایک پشتون آرکیٹیکٹ صوفیہ خان کا کردار ادا کر رہی ہیں جو امریکا میں مقیم ہوتی ہے اور وہاں کے ’لو گُرو’ یعنی ہمایوں سعید سے محبت کر بیٹھتی ہے۔


فلم کا ٹریلر اگرچہ کہانی کو مکمل طور پر واضح نہیں کرتا تاہم اسے دیکھنے کے بعد یہ اشارہ ملتا ہے کہ ہمایوں سعید فلم میں ایک دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئیں گے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد (جاوید شیخ) کی طرف سے ایک ذمہ داری ملنے کے بعد سچی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اس کے برعکس ہمایوں سعید کو لندن میں مختلف لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانے والے 'پلے بوائے' کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔