اقرار الحسن اور فرح کی شادی کی 13ویں سالگرہ تنقید کی نذر
اقرار کی دوسری اہلیہ کیساتھ شادی کی 13ویں سالگرہ تنقید کی زد میں
پاکستانی اینکرپرسن اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار کے ساتھ شادی کی 13ویں سالگرہ کی سیلیبریشن سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے نشانے پر آگئی۔
پروگرام ’سرِعام‘ میں بطور اینکر دکھنے والے اقرار الحسن نے 2006 میں نیوز اینکر قراۃالعین سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ’پہلاج حسن‘ ہے۔
2012 میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی میڈیا پرسن فرح اقرار سے کی اور 5 سال تک اس شادی کو خفیہ رکھا۔
بعدازاں فرح سے شادی کا اعتراف کرتے ہوئے اقرار الحسن نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے دوسری شادی پہلی اہلیہ کی رضامندی کے ساتھ کی۔
اقرار اپنی شادیوں کے سبب چرچوں میں تھے ہی کہ اکتوبر 2023 میں ان کی تیسری شادی کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں اور مارچ 2024 میں اقرار نے اینکر پرسن عروسہ خان سے تیسری شادی کی تصدیق بھی کردی۔
اقرار الحسن کئی سالوں سے اپنی ایک سے زائد شادیوں کے سبب عوامی تنقید کا نشانہ بنتے آرہے ہیں اور اس کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی دوسری اور تیسری شادی کی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی انکی دونوں اہلیہ زائد عمر، شکل صورت میں کم یا طلاق یافتہ ہیں جنکو سہارا دینے کیلئے شادی کی گئی ہو۔
فرح یوسف جو اب فرح اقرار کے نام سے پہانی جاتی ہیں اقرار الحق کے ساتھ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ان کی نئی پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں جو ان کی اور اقرار الحسن کے ساتھ شادی کی 13ویں سالگرہ مناتے ہوئے لی گئیں تصاویر ہیں۔
فرح نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت رییل شیئر کی جس میں دونوں کو سادہ سی آؤٹنگ اور چھوٹی سی سیلبریشن کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں فرح اقرار نے 'ماشاءاللہ ہمارے ایک ساتھ 13 سال مکمل ہوگئے' لکھا۔
اگرچہ فرح اقرار نے اپنی خوشی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی لیکن انکی اس پوسٹ پر عوام کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ان کی شادی پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
کئی مداحوں نے فرح کو وارننگ دی کہ وہ جس قسم کے رشتے میں ہیں وہ ان کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنا اچھی بات نہیں لیکن آپ کو یہ کہنا چاہوں گا جو زندگی آپ جی رہی ہیں وہ صحیح نہیں، آپ اقرار سے بہتر شوہر کی مستحق ہیں۔'
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ 'یہ سب کے ساتھ ہی ہنستا ہے خوش نہیں ہونا میڈم، آپ بس چوتھی کی تیاری کریں۔'
کسی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ 'سمجھ نہیں آرہا کہ لوگ ایک ایسے شخص کو شادی کی مبارکباد کیوں دے رہے ہیں، جو ایک کے بعد ایک اپنی بیویوں کو پریشان کرتا جارہا ہے۔'
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'صرف شادی کی اجازت ملی پہلی اہلیہ سے، بچوں کی نہیں ملی کیا اقرار بھائی کو؟'
یاد رہے کہ فرح نہ صرف ٹی وی صحافت میں نمایاں رہی ہیں بلکہ ایک کامیاب ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔





