فیشن

عالیہ بھٹ نے کانز میں ماہرہ خان کا لُک چرایا؟

ماہرہ یا عالیہ بھٹ ، کس نے کی کس کی نقل؟

Web Desk

عالیہ بھٹ نے کانز میں ماہرہ خان کا لُک چرایا؟

ماہرہ یا عالیہ بھٹ ، کس نے کی کس کی نقل؟

عالیہ بھٹ نے کانز میں ماہرہ خان کا لُک چرایا؟
عالیہ بھٹ نے کانز میں ماہرہ خان کا لُک چرایا؟

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دلکش ساڑھی لُک سے مماثل ساڑھی بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول ریڈ کارپٹ پر پہنا دیکھ کر فینز حیران رہ گئے۔

فیشن کی دنیا بہت وسیع ہے اور دنیا کے ایک کونے میں کسی معروف شخصیت کا پہنا گیا لباس دوسرے کونے میں بیٹھے فیشن کے متوالے جج کرتے ہیں اور بھرپور تبصرے بھی کرتے ہیں۔

فیشن پر کڑی نظر رکھنے والے افراد کو ماہرہ خان اور عالیہ بھٹ کے پہنے گئے ملبوسات میں  یکسانیت نظر آئی جو سوشل میڈیا پر چرچوں میں آگیا۔

عالیہ بھٹ نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کانز میں شرکت کی اور اپنے دلکش لُکس سے سب کی توجہ حاصل کی دوسری جانب ماہرہ خان اپنی عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے کو تیار فلم 'لَو گورو' میں کی پروموشن میں مصروف نت نئے لُکس میں نظر آئیں۔

اپنے اعلیٰ فیشن سینس کا ثبوت دیتے ہوئے اس سال بھی عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2025 کی اختتامی تقریب میں گلوبل فیشن برانڈ گوچی کی پہلی ساڑھی پہنی۔

عالیہ بھٹ نے یہ ساڑھی 24 مئی کو زیب تن کی اور سب سے تعریفیں حاصل کیں لیکن ان سے قبل ماہرہ خان 'لَو گورو' کے پروموشنل ایونٹ میں ایسی ہی ساڑھی زیب تن کرچکی تھیں۔

ماہرہ خان نے لندن کے 'ہلٹن ہوٹل' میں معروف صحافی ہارون رشید کی جانب سے منعقدہ فلم لانچنگ ایونٹ کی تقریب میں یہ ساڑھی لُک لیا۔

ماہرہ خان کی ساڑھی بھی نیوڈ اور سلور کلر کے امتزاج کے ساتھ بنائی گئی جس پر دلکش اور کٹ ورک دیکھا جاسکتا ہے جبکہ عالیہ بھٹ کی ساڑھی بھی ان ہی رنگوں میں ڈوبی ہوئی دکھی جو پوری جالدار تھی۔

اگرچہ متعدد یہ دعوے کرتے دکھے کہ عالیہ بھٹ نے ماہرہ خان کی نقل کی تو ان افراد کی تعداد بھی کم نہیں جنہوں نے یہ کہا کہ ماہرہ خان نے عالیہ بھٹ کو نقل کیا۔

لیکن فیشن پر کڑی نظر رکھنے والوں کا ماننا ہے کہ یہ محض اتفاق ہے کہ دونوں کی ساڑھی کافی حد تک ایک جیسی ہیں لیکن بالکل ایک جیسا کہنا غلط ہوگا اور دونوں نے ہی نقل نہیں کیا ہے کیوں کہ عالیہ بھٹ کی ساڑھی گوچی برانڈ نے تیار کی جو ایک دن کا کام نہیں بلکہ مہینوں کی پلاننگ کا نتیجہ ہوگی اور چونکہ ماہرہ خان یہ ساڑھی عالیہ بھٹ کے کانز ایونٹ سے پہلے پہن چکی تھیں لہٰذا انکی جانب سے بھی نقل نہیں کی گئی۔

تازہ ترین