فلم / ٹی وی
تامل گانوں میں انگریزی، منی رتنم کا انوراگ کیشپ کی تنقید کا جواب
انوراگ کیشپ نے تامل فلموں کے گانوں میں انگریزی لفظوں کی کثرت کا اعتراض کیا تھا
تامل گانوں میں انگریزی، منی رتنم کا انوراگ کیشپ کی تنقید کا جواب
انوراگ کیشپ نے تامل فلموں کے گانوں میں انگریزی لفظوں کی کثرت کا اعتراض کیا تھا
معروف فلمساز منی رتنم نے انوراگ کشیپ کی تامل فلموں کے گانوں میں انگریزی لفظوں کی کثرت پر تنقید کا جواب دے دیا۔
منی رتنم کا کہنا ہے کہ کسی فلم یا گانے کو زبان کی حدود میں قید نہیں کیا جاسکتا، تامل فلموں کے گانوں میں انگریزی شامل کرنا کسی بھی طرح گانے کے جذبات کو ختم نہیں کرسکتا۔
منی رتنم کا کہنا تھا کہ ’میری زیادہ تر فلموں کے ٹائٹل تامل میں ہوتے ہیں لیکن یہ میں بالکل طے نہیں کرتا کہ ہمیشہ ایسا ہی کروں گا، ہمیشہ ایسا قدم اٹھانا چاہئے جو درست لگے ، کبھی کسی فلم کے میڈیم کو زبان میں قید نہیں کرنا چاہئے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ گانے ایسے ہوتے ہیں جو ہمیں درست لگتے ہیں توہم انہیں اپنا لیتے ہیں، کوئی ایک صحیح یا غلط طریقہ نہیں ہوتا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا گانوں میں انگریزی کا استعمال نوجوان ناظرین کو متوجہ کرنے کی کوشش ہے تو منی رتنم نے اس دعوے کو فوراً مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ صرف انگریزی شامل کر لینا کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔
منی رتنم نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو مافیا کے لوگوں پر مبنی اسکرپٹ لکھنی ہو اور آپ کبھی خود مافیا کا حصہ نہیں رہے تب بھی آپ اس فلم کا اسکرپٹ لکھ لیتے ہیں۔
انہوں نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اسی طرح آج کے نوجوانوں کے بارے میں اگر آپ لکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو سیکھنا پڑتا ہے ، آپ مشاہدہ کرتے ہیں اور پھر اس پر لکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ فلمساز انوراگ کشیپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ تامل فلم ساز ایک نئے رجحان کی پیروی کر رہے ہیں اور گانوں میں ضرورت سے زیادہ انگریزی شامل کر رہے ہیں، جو اصل جذبات کو دبا دیتی ہے۔
منی رتنم اپنی اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’ ٹھگ لائف ‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔گینگسٹر ڈرامہ فلم ’ٹھگ لائف‘ کمل ہاسن اور منی رتنم نے مل کر لکھا ہے اور اسے راج کمل فلمز انٹرنیشنل، مدراس ٹاکیز اور ریڈ جائنٹ موویز نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم میں کمل ہاسن کے ساتھ سلمبراسن، تریشا کرشنن، ابھیرامی، ایشوریا لکشمی، اشوک سیلوان، جوجو جارج، ناصر، علی فضل، پنکج ترپاٹھی، روہت صراف اور بابوراج اہم کرداروں میں ہیں،یہ فلم 5 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death




