ایمن خان کے اُمید سے ہونے کی افواہیں
ایمن خان کے ہاں اگست 2023 میں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی

معروف اداکارہ ایمن خان کی حالیہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر اُن کے اُمید سے ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں۔ یہ تیسرا موقع ہے جب اُن سے متعلق ایسی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔
ایمن نے حال ہی میں ایک فیشن برانڈ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ ہمیشہ کی طرح دلکش اور باوقار انداز میں نظر آئیں۔ اُن کی سیاہ لباس میں لی گئی چند ویڈیوز جب وائرل ہوئیں، تو کئی چاہنے والوں نے اندازہ لگایا کہ شاید یہ اُن کے ماں بننے کی خوشی کی شروعات ہیں۔
اگرچہ اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی مگر مداحوں، خاص طور پر خواتین فالوورز، نے تبصروں میں اُن کے لیے محبت، دعائیں اور نیک تمناؤں کی جھڑیاں لگا دیں۔ کسی نے بیٹے کی دُعا دی، تو کسی نے لکھا کہ ایمن کے چہرے پر جو روشنی ہے، وہ ماں بننے والی خوشی کی ہو سکتی ہے۔
کئی خواتین صارفین نے لکھا کہ ایمن جب بھی اُمید سے ہوتی ہیں، ان کی شخصیت میں ایک خاص سکون اور خوبصورتی اتر آتی ہے۔ یہی وہ لمس ہے جس سے اُن کے چاہنے والے فوری جُڑ جاتے ہیں۔
ان محبت بھرے پیغامات کے بیچ ایمن کی خوبصورتی، عاجزی اور باوقار انداز کی بھی خوب تعریف ہوئی۔
اب تک ایمن نے ان خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مگر اُن کے مداح بےچینی سے کسی اشارے کے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ ایمن خان کے ہاں اگست 2023 میں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جب کہ ان کی پہلی بیٹی اگست 2019 میں آئی تھی۔ وہ اور منیب بٹ 2016 سے ایک خوبصورت زندگی کے ساتھی ہیں، اور ان کی جوڑی کو مداح ہمیشہ محبت اور خلوص سے دیکھتے ہیں۔
اب، دوسری بیٹی کی پیدائش کے تقریباً دو سال بعد، ایک ممکنہ تیسرے بچے کی آمد کے حوالے سے مداح ایک بار پھر پرامید نظر آ رہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 4 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 35 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی انسٹا پوسٹ تنقید کی زد میں