انفوٹینمنٹ

لیونارڈی کیپریو نے کانز میں اروشی کو کیا کہا؟

اروشی کے لیونارڈی کیپریو سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے

Web Desk

لیونارڈی کیپریو نے کانز میں اروشی کو کیا کہا؟

اروشی کے لیونارڈی کیپریو سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے

لیونارڈی کیپریو نے کانز میں اروشی کو کیا کہا؟

معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے انکشاف کیا کہ لیونارڈی کیپریو نے انہیں ’کوئین آف کانز‘ کا لقب دیا ہے۔

اروشی روٹیلا نے گلیمر سے بھرپور کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے دنیا بھر کے مشہور ستاروں سے ملاقات کی اور تب سے مسلسل تصاویر اور سیلفیز شیئر کر رہی ہیں۔

اپنے دلکش انداز اور شاندار موجودگی کے لیے مشہور اروشی نے یقینی بنایا کہ تمام نگاہیں صرف ان کے ملبوسات پر نہیں بلکہ ان کی شخصیت پر بھی مرکوز رہیں۔

جمعرات کو اروشی نے انسٹاگرام پر کانز فلم فیسٹیول کی کچھ دلکش سیلفیز شیئر کیں، ان میں ایک تصویر خاص طور پر توجہ کا مرکز بنی جس میں وہ ’ٹائیٹینک‘ اسٹار لیونارڈی کیپریو کے ساتھ نظر آئیں لیکن اصل توجہ تصویر سے زیادہ اس کیپشن پر گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ کہ ’جب لیونار ڈی کیپریو آپ کو ’کوئین آف کانز‘ کہے۔

اروشی کی اس پوسٹ کے ساتھ ہی تبصروں کی بھرمار ہوگئی، ایک تبصرے میں کہا گیا کہ کیا لیونارڈی کیپریو کو یہ بات معلوم ہے ؟ ایک صارف نے لکھا کہ میرا نہیں خیال کہ وہ تمیں جانتا بھی ہوگا،کافی مداحوں نے اروشی کی اس حرکت کو ایک پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔

اس سے قبل اروشی نے کانزفلم فیسٹول کے دوران ایک سلفی عالیہ بھٹ کے ساتھ شیئر کی،یہ تصویر فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران لی گئی تھی اور دونوں اداکارائیں کیمرے کی جانب مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔

مداحوں نے اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا کیونکہ کسی کو امید نہ تھی کہ یہ دونوں ایک فریم میں نظر آئیں گی۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور خبروں اور فین تھیوریز کا موضوع بن گئی۔

تازہ ترین