اونیجا رابنسن نے کراچی کو اپنا دل قرار دیدیا
دودھ پتی کے بجائے سلیمانی کڑک چائے اُن کی پسندیدہ ہے

امریکا سے تعلق رکھنے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کے دل میں پاکستان آج بھی ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
اُن کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ پاکستان میں گزارے وقت، یہاں کے کھانوں، موسیقی، لوگوں اور خاص طور پر کراچی شہر کی محبت بھری یادوں کا تذکرہ کر رہی ہیں۔
اونیجا 2024 کے اختتام پر پاکستان آئیں، جہاں اُنہوں نے چند ماہ قیام کیا۔ اگرچہ وہ فروری کے آخر میں واپس امریکا چلی گئیں، لیکن یہاں کی یادیں اور تعلقات اُن کے دل سے کبھی دور نہ ہو سکے۔
پاکستان سے رخصتی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر خصوصی طور پر سندھ پولیس کی آفیسر شبانہ جیلانی کا شکریہ ادا کیا، اور اُن کے مشہور جملے ‘شبانہ، آئی لو یو‘ نے انہیں پاکستانی سوشل میڈیا کا پیارا چہرہ بنا دیا۔
اب ایک پاکستانی نژاد امریکی انفلوئنسر سے بات کرتے ہوئے اونیجا نے ایک بار پھر پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میرا پسندیدہ شہر ہے، کیونکہ وہاں مجھے سب سے زیادہ محبت اور عزت ملی۔ پاکستانی لوگ بہت نرم دل، خلوص بھرے اور مہمان نواز ہیں۔
انہوں نے پاکستانی موسیقی کو خوب سراہا اور بتایا کہ وہ آج بھی یہاں کی دھنوں کو سن کر ماضی کی خوشگوار یادوں میں کھو جاتی ہیں۔
کھانوں کے ذکر پر اُن کے چہرے پر خوشی چھلکنے لگی۔ وہ بولیں کہ میں نے پاکستان میں کوئی ایسا کھانا نہیں چکھا جو مجھے اچھا نہ لگا ہو بریانی، چکن قیمہ، انڈہ پراٹھا سب لاجواب تھے۔
چائے کے بارے میں اُن کا اندازِ پسند بھی منفرد نکلا،انہوں نے کہا کہ دودھ پتی کے بجائے سلیمانی کڑک چائے اُن کی پسندیدہ ہے۔
گفتگو کے اختتام پر انہوں نے پاکستان کے لیے محبت بھرے الفاظ کہتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان اور پاکستانی عوام کو دل سے یاد کرتی ہوں۔ وہ وقت، وہ لوگ اور وہاں کا سب کچھ بہت خاص تھا۔
-
بالی ووڈ 17 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 31 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟