ساؤتھ کی کونسی فلمیں جون میں تہلکہ مچانے آرہی ہیں ؟
ان فلموں میں ساؤتھ فلموں کے معروف نام اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

جون کے مہینے میں کئی ساؤتھ انڈین فلمیں تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں، اسٹار کاسٹ جیسے کمل ہاسن، دھنوش، پربھاس ، رشمیکا مندانا کی یہ فلمیں دیکھنے کےلیے ناظرین بیتاب نظر آتے ہیں۔
کمال ہاسن کی ’ٹھگ لائف‘ سے لے کر دھنوش کی ’کبیرا‘ تک، جون کا مہینہ سپر اسٹارز، سنسنی خیز کہانیوں سے بھرپور رہے گا، تو آئیے جانتے ہیں وہ بڑی فلمیں کون سی ہیں جو جون 2025 میں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
ٹھگ لائف
اس فلم کی کاسٹ میں کمال ہاسن، سلمبارسن ٹی آر، تریشا کرشنن، جوجو جارج، ابھیرامی، اشوک سیلوان شامل ہیں۔
منی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی انڈر ورلڈ کی تاریک دنیا کے گرد گھومتی ہے، سکتی ویل اور اس کا بھائی منیکم ایک پولیس انکاؤنٹر میں ایک بچے کو بچا کر اسے گود لیتے ہیں۔
وہ بچہ بڑا ہو کر امران کا کردار نبھاتا ہے، سکتی ویل پر قاتلانہ حملے کے بعد اسے اپنوں سے ہی دھوکے کا شک ہوتا ہے اور یوں انتقام کی آگ میں جلتا وہ ایک خطرناک سفر پر نکل پڑتا ہے، یہ فلم 5 جون کو ریلیز ہوگی۔
مدراس میٹنی
اس فلم میں ستیاراج، کالی وینکٹ، روشنی ہری پریان شامل ہیں،فلم کی کہانی میں ایک ضعیف سائنس فکشن لکھاری اپنی دیکھ بھال کرنے والے کی درخواست پر حقیقی زندگی کی کہانی لکھنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
وہ کنن، ایک آٹو رکشہ ڈرائیور، کی زندگی کو منتخب کرتا ہے، جو اپنی گھریلو جدوجہد اور روزمرہ کی مشکلات سے نبرد آزما ہے، کہانی جذبات سے بھرپور ہے، یہ فلم 6 جون کو ریلیز ہوگی۔
ہری ہرا ویراملو: پارٹ 1
اس فلم کے اداکاروں میں پون کلیان، ندھی اگروال، بوبی دیول شامل ہیں،17ویں صدی پر مبنی یہ تیلگو تاریخی ایکشن ایڈونچر فلم ہے، ویراملو نامی ایک باغی کو مغلوں سے کوہ نور ہیرا چرانے کا مشن سونپا جاتا ہے۔
فلم میں پون کلیان مرکزی کردار میں ہیں جبکہ بوبی دیول اور ندھی اگروال اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، یہ فلم 11 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
کُبیرا:
اس فلم کی کاسٹ میں دھنوش، جم سربھ، ناگرجنا اککینی، رشمیکا مندانہ شامل ہیں،یہ ایک ایک سوشل تھرلر فلم ہے جو دولت اور لالچ کے سائے میں بگڑتے حالات کو سامنے لاتی ہے۔
فلم ایک غریب انسان کی زندگی میں آنے والی بڑی تبدیلی اور اس کے فیصلوں کی کہانی بیان کرتی ہے، یہ فلم 20 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
جانکی بمقابلہ ریاست کیرالا
اس فلم کے نمایاں اداکاروں میں سریش گوپی، انوپما پرمیسورَن، اسکر علی، بیجو سنتوش شامل ہیں۔
یہ ایک سنجیدہ عدالت ڈرامہ فلم ہے جو ایک عورت کی سچائی کے لیے کی جانے والی قانونی جنگ پر مبنی ہے۔ فلم میں سریش گوپی ایک وکیل کے کردار میں ہیں جو جانکی کا کیس لڑتے ہیں اور جیسے جیسے مقدمہ آگے بڑھتا ہے کئی راز بے نقاب ہوتے جاتے ہیں، یہ فلم بھی 20 جون کو ہی ریلیز کی جائے گی۔
مارگن
اس فلم کے اداکاروں میں وجے انتونی، سموترکانی، ونود ساگر شامل ہیں،یہ ایک سنسنی خیز قتل کی کہانی، جس میں ایک سینئر پولیس افسر کو ایک پیچیدہ کیس حل کرنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔
جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھتی ہے، کئی چونکا دینے والے موڑ سامنے آتے ہیں، فلم کو شاندار لوکیشنز پر فلمایا گیا ہے۔
کنّپّا
یہ جون کے مہینے کی سب سے اہم فلموں میں سے ایک ہے، فلم کے اداکاروں میں وشنو منچو، پربھاس، کاجل اگروال، موہن بابو، موہن لال، اکشے کمار شامل ہیں۔
تیلگو زبان کی یہ فینٹسی فلم ایک مشہور لوک کہانی پر مبنی ہے، کنّپّا، جو ایک شکاری ہے اور ابتدا میں خدا کو نہیں مانتا لیکن آخر کار شیوا بھگوان کا پکا بھگت بن جاتا ہے۔
اس کی عقیدت کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتا ہے، فلم کو موہن بابو نے پروڈیوس کیا ہے اور ہدایت کاری مکند کمار سنگھ نے کی ہے، یہ 27 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
-
دلچسپ و خاص 31 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 40 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی