انفوٹینمنٹ
نادیہ جمیل کی شوہر کیساتھ پُرانی و یادگار تصاویر وائرل
نادیہ جمیل وومن امپاورمنٹ کے حق میں اور ہراسانی کے خلاف بات کرتی دکھتی ہیں
نادیہ جمیل کی شوہر کیساتھ پُرانی و یادگار تصاویر وائرل
نادیہ جمیل وومن امپاورمنٹ کے حق میں اور ہراسانی کے خلاف بات کرتی دکھتی ہیں
پاکستانی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے شوہر کے ساتھ لی گئیں یادگار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا کر فینز کو اپنے ماضی میں لے گئیں۔
نادیہ جمیل وومن امپاورمنٹ کے حق میں اور ہراسانی کے خلاف بات کرتی دکھتی ہیں پہلے صرف اپنی اداکاری اور بھولی بھالی صورت کی وجہ سے مشہور تھیں۔
نادیہ جمیل کے مشہور ڈراموں میں 'دھوپ میں ساون' ، 'میرے پاس پاس' ، 'میری جان' ، 'بے حد' اور 'درِشہوار' شامل ہیں۔
21 مارچ 2020 کو نادیہ جمیل میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا انہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بالآخر اس کو ہرانے میں کامیاب ہوگئیں۔
نادیہ جمیل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ انسٹاگرام اور ایکس (ٹوئٹر) انکے دو پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں۔
اداکارہ نے ایکس پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی جس میں انکی ماضی کی ایسی یادگار تصاویر شامل ہیں جن میں انکے شوہر بھی انکے ساتھ ہیں۔
ان تصاویر میں نادیہ جمیل کی شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں جن میں وہ بے انتہا خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ ایک تصویر میں وہ اور انکے شوہر چہرے پر ایک جیسے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔'
نادیہ جمیل نے پوسٹ میں بطور کیپشن لکھا کہ 'جس تصویر میں مجھ پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی جارہی ہیں، میرے سسرال میں میرا پہلا استقبال ہے۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ ' دوسری تصویر میری شادی کی ہے، تیسری میں اپنے دیور کی شادی میں گیت چن میرے مکھنا پر ڈانس کر رہے ہیں جبکہ آخری میں میرے شوہر پوکی بنے ہوئے ہیں۔'
ساتھ ہی نادیہ جمیل نے اپنے ولیمے کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ شوہر کے ساتھ کھڑی اونگھتی نظر آئیں جبکہ دوسری تصویر میں دونوں ماسک پہنے پوز دیتے دکھے۔
فینز کی جانب سے نادیہ جمیل کے ماضی کے ان حسین لمحوں کی جھلکیاں پسند کی جارہی ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day



