بیف ڈرائے چلی کی آسان ریسیپی
بغیر ہڈی کے گوشت کو یکساں سائز کے لمبے لمبے قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں

اجزاء :
گائے کا گوشت بغیر ہڈی 1 کلو
مکس جڑی بوٹیاں1 کھانے کا چمچ
سویا سوس1 کھانے کا چمچ
سفید مرچ پسی ہوئی 1 کھانے کا چمچ
پسی کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ
چکن پاوڈر 1 کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
انڈا 1 عدد
کارن فلور3-4 کھانے کا چمچ
میدہ3-4 کھانے کا چمچ
ساس اجزا :
تیل3-4 کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
پسی کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
چکن پاوڈر 1 کھانے کا چمچ
سویا سوس1 کھانے کا چمچ
اوئسٹر سوس1 کھانے کا چمچ
تھائی چلی پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت
پیاز، کٹی ہوئی1 عدد
تھائی مرچ، کٹی ہوئی2-3 عدد
ہری پیاز 2 عدد
گالرک رائس اجزا :
تیل2 کھانے کا چمّچ
لہسن، کٹا ہوا 1 کھانے کا چمچ
چاول، ابلے ہوئے½ کلو
سویا سوس1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ1 چائے کا چمچ
چکن پاوڈر1 کھانے کا چمچ
ترکیب :
بغیر ہڈی کے گوشت کو یکساں سائز کے لمبے لمبے قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں۔
اب اسے ایک بڑے پیالے میں ڈالیں ساتھ میں مکس ہربز، سویا ساس، سفید مرچ پسی ہوئی، کالی مرچ پسی ہوئی، چکن پائوڈر، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پھینٹا ہوا انڈا، مکئی کا آٹا اور میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ جب تمام آمیزہ یکجان ہوجائے تو اسے 30 منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
اب تیل کو گرم کریں اور میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو اچھی طرح تل لیں، فرائی کئے ہوئے گوشت کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ وہ اس کا اضافی تیل جذب کرلے۔
اب اسی برتن میں تیل کو گرم کریں اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر اسے اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ، نمک، چکن پائوڈر اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں اوسٹر ساس اور تھائی مرچ کا پیسٹ ڈال کر ملائیں پھر اس مین پانی ڈالیں، پکائیں اور ابلنے تک پکاتے رہیں۔
اب اس میں پکا ہوا گوشت ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں کٹی ہوئی پیاز، تھائی چلی اور کٹی ہوئی ہری پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اسے 10 منٹ کے لیے ڈھک کر پکنے دیں۔
گارلک رائس کے لیے تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں کٹے ہوئے لہسن کے جوے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔اب اس میں پکے ہوئے چاول ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں سویا ساس، کالی مرچ اور چکن پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔گرما گرم، مہکتا ہوا مزے دار پکوان تیار ہے۔
-
بالی ووڈ 22 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 36 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟