پریا گِل ، شاہ رخ خان کو تھپڑ مارنے پر شرمندہ کیوں؟
فلم ’جوش‘ کے ایک سین میں پریا نے شاہ رخ خان کو تھپڑ رسید کیا تھا

اداکارہ پریا گِل نے فلم ‘جوش‘ میں شاہ رخ خان کو تھپڑ مارنا اپنی پوری زندگی کا سب سے شرمندہ لمحہ قرار دیا ہے۔
فلم ’جوش‘ میں اداکارہ پریا گِل نے ایک گانے کے دوران شاہ رخ خان کو تھپڑ مارا تھا، یہ منظر نہ صرف فلم کا اہم حصہ تھا بلکہ اب ایک پرانا انٹرویو منظر عام پر آیا ہے جس میں پریا گِل نے اس تھپڑ اور اس سے جُڑی شرمندگی کے احساس کے بارے میں بات کی ہے۔
ایک پرانا انٹرویو، جو اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے،اس میں میں پریا گل نے فلم ’جوش‘ کے دوران شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے فلمی کیریئر کے سب سے زیادہ غیر آرام دہ لمحات میں سے ایک تھا کیونکہ فلم کی کہانی کے مطابق انہیں شاہ رخ خان کو تھپڑ مارنا تھا۔
پریا نے بتایا کہ ’میری پوری فلمی زندگی کا سب سے شرمندہ لمحہ وہ تھا جب میں نے شاہ رخ خان کو تھپڑ مارا، گانے کے آغاز میں یہ سین تھا اور ہم اسے گوا میں بار بار فلم بند کر رہے تھے۔‘
ہدایتکار منصور بار بار کہتے رہے کہ 'پریا ایسا نہیں لگ رہا کہ لڑکی واقعی غصے میں ہے' اور میں کہہ رہی تھی کہ کوشش کررہی ہوں۔
شاہ رخ خود بولے کہ مجھے تھپڑ مارو اور پھر پھرمیں نے آخر کار انہیں زور سے تھپڑ مار ہی دیا،میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
پریا نے مزید بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے تھپڑ مارا، پورے سیٹ پر سناٹا چھا گیا، کیمرہ چلتا رہا اور ہدایتکار نے ‘کٹ’ نہیں کہا۔
پریا نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ کیمرہ مین نے کہا، تھا کہ لڑکیاں تم سے نفرت کریں گی کیونکہ تم نے شاہ رخ کو مارا ہے۔
پریا نے بتایا کہ شاہ رخ خان بہت اچھے تھے، مجھے سمجھا رہے تھے کہ کیسے کرنا ہے، میں تو کچھ بول ہی نہیں پائی تھی۔
پریا گل نے اس بات کا اعتراف بھی کیا وہ شاہ رخ خان کی بچپن سے ہی مداح رہی ہیں، ان کے لیے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ایک خواب جیسا تھا۔
پریا نے کہا کہ شاہ رخ خان پہلے ٹی وی سیریلز میں آتے تھے لیکن پھر ایک سپراسٹار بن گئےلیکن کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایک دن ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔
پریا نے اعتراف کیا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ سین کرتے ہوئے نروس تھیں، وہ ڈرتی تھیں کہ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی تو شاہ رخ ان پر ناراض نہ ہو جائیں مگر شاہ رخ خان ان کے ساتھ بے حد خوش اخلاق اور تعاون کرنے والے ثابت ہوئے۔
-
دلچسپ و خاص 39 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 48 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی