انفوٹینمنٹ

یوٹیوبر وزرڈ لِز کو منگیتر نے دھوکہ دے دیا، رشتہ ختم

یوٹیوبر وزرڈ لِز کے بریک اپ نے مداحوں کے دل توڑ دیے

Web Desk

یوٹیوبر وزرڈ لِز کو منگیتر نے دھوکہ دے دیا، رشتہ ختم

یوٹیوبر وزرڈ لِز کے بریک اپ نے مداحوں کے دل توڑ دیے

یوٹیوبر وزرڈ لِز کو منگیتر نے دھوکہ دے دیا، رشتہ ختم
یوٹیوبر وزرڈ لِز کو منگیتر نے دھوکہ دے دیا، رشتہ ختم

معروف یوٹیوبر دی وزرڈ لِز کا اپنے منگیتر و یوٹیوبر لینڈن نکرسن کی جانب سے چیٹ کیے جانے پر رشتہ ختم کرنے کا اعلان کرنا انکے فینز کے دلوں کے ٹکڑے کرگیا۔

دی وزرڈ لز کا اصل نام لز وزرڈ ہے جو 26 سال کی ہیں۔ لِز کا کانٹینٹ خود کو بہتر بنانے، خود سے محبت، ذہنی صحت، اور نسوانی توانائی سے متعلق ہوتا ہے۔

وہ اکثر ویڈیوز میں نوجوان لڑکیوں کو ریلیشنشپ ایڈوائز دیتی بھی رہی ہیں اور ریڈ فلیگ نظر آنے پر رشتہ ختم کرنے کا مشورہ بھی دیتی آئی ہیں۔

سب کو ریلیشنشپ ایڈوائز دینے والی لِز کی زندگی میں ایک ایسا طوفان آگیا ہے جس نے نہ صرف انکو بلکہ انکے فینز کو بھی صدمے میں ڈال دیا ہے۔

دراصل لِز نے منگل کے روز انسٹاگرام اسٹوری پر اسی طوفان سے متعلق فینز کو آگاہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب انکی اور لینڈن ایک ساتھ نہیں ہیں اور ان دونوں کی جوڑی ٹوٹ چکی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ لینڈن ایک خفیہ اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ استعمال کرتے تھے تاکہ ایک اور عورت سے بات چیت کر سکیں۔ بعد میں یہی عورت لِز کی دوست سے رابطے میں آئی اور ساری تفصیل بتائی۔

لِز کے مطابق یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب دونوں نے حال ہی میں رومانوی سفر پر لندن کا دورہ کیا تھا جہاں نکرسن نے اپنی محبت کا اظہار کیا اور ایک پوری کتاب بنائی تھی جس میں اس نے لز سے اپنی محبت بیان کی تھی۔

یاد رہے کہ لِز اور لینڈن کے مداحوں کو لینڈن کی جانب سے کتاب لکھنا بہت پسند آیا تھا اور تقریباً سب نے ہی اپنے چاہنے والوں کی جانب سے بھی ایسا ہی کچھ خاص کیے جانے کا خواب دیکھ لیا تھا لیکن اب لینڈن کی جانب سے بے وفائی نے فینز کو گہرے دکھ دے دیا ہے۔

لِز نے رشتہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی ایک لاکھ ڈالر مالیت کی منگنی کی انگوٹھی بیچیں گی اور اس رقم کو سنگل ماؤں کی مدد کے لیے عطیہ کریں گی۔

انسٹاگرام پر بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ لینڈن جب ان سے ملے تھے تب وہ مکمل طور پر سنگل تھے۔ 

لز نے کہا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ یہ فرض کیسے کر لیتے ہیں کہ وہ کسی اور کے ساتھ تھے؟ اگر وہ پہلے سے کسی رشتے میں ہوتے، تو میں کبھی ان سے تعلق نہ بناتی۔'

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ اور لینڈن چار سال پہلے انسٹاگرام پر ملے تھے، چند دن بات چیت کی اور بعد میں دونوں الگ الگ رشتوں میں چلے گئے۔'

ادھر نکرسن نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ صرف چند منٹ کی ٹیکسٹنگ تھی، بس'۔

لینڈن نکرسن نے اپنی اسی ویڈیو میں اسے ایک بڑی غلطی قرار دیا اور معافی مانگی۔

سوشل میڈیا پر عوامی رائے واضح طور پر لِز کے حق میں دیکھی جاسکتی ہے۔ مداح کھل کر لز کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آرہے ہیں۔

فی میل فینز کی ایک بڑی تعداد یہ کمنٹ کرتی دکھ رہی ہے کہ 'لِز جیسی حسین ترین اور پرفیکٹ لڑکی کو اسکا منگیتر چیٹ کرسکتا ہے، تو تمہیں کیسے لگ سکتا ہے کہ تمہارا والا تمہیں دھوکا نہیں دے گا؟'

بعض نے یہ بھی کہا کہ 'سبق یہ ملا کہ آپ کی محبت آپ کیلئے پوری کتاب لکھنے والا شخص بھی آپ کو چیٹ کرسکتا ہے'۔

ایک ٹوٹے دل فین نے لکھا کہ 'میرا محبت پر سے یقین اب اٹھ چکا ہے' ، جبکہ ایک نے لکھا کہ 'دنیا میں سچی محبت نہیں بچی'۔

یاد رہے کہ لِز 4 ماہ حاملہ بھی ہیں اور یہ خبر وہ اپنے فینز کے ساتھ پہلے ہی شیئر کر چکی تھیں۔

تازہ ترین