ٹیکنالوجی

گوگل فوٹوز کا 10واں سال، اے آئی سے مزین جدید فوٹو ایڈیٹر متعارف

اب بس ایک QR کوڈ اسکین کریں

Web Desk

گوگل فوٹوز کا 10واں سال، اے آئی سے مزین جدید فوٹو ایڈیٹر متعارف

اب بس ایک QR کوڈ اسکین کریں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گوگل فوٹوز نے اپنی دسویں سالگرہ پر صارفین کو ایک خوبصورت تحفہ دے دیا ہے جو کہ ایک نیا، جدید اور ذہین فوٹو ایڈیٹر ہے، جو اب ہر کسی کے لیے دستیاب ہوگا نہ کہ صرف پکسل فونز کے لیے۔

اس اپ ڈیٹ میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ایڈیٹنگ کے لیے اب کسی ماہر ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔ گوگل کا جنریٹیو AI صارفین کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ بس اپنی خواہش لکھیں، مثلاً ‘نیلا آسمان‘، اور تصویر فوراً تبدیل ہو جائے جیسے جادو ہو گیا ہو۔

اسی طرح آٹو فریم نامی فیچر خود ہی تصویر کو بہتر بنانے کے مشورے دیتا ہے۔ اگر تصویر میں کہیں جگہ خالی ہے یا زاویہ تھوڑا بہتر ہو سکتا ہے، تو AI فوراً قدم اٹھاتا ہے۔ یہ ایسے ہے جیسے کوئی ماہر فوٹو ایڈیٹر آپ کے ساتھ بیٹھا ہو۔

نئے AI Enhance آپشن کے ذریعے چند سیکنڈز میں روشنی بہتر ہو جاتی ہے، غیر ضروری اشیاء غائب ہو جاتی ہیں، اور تصویر پہلے سے کہیں زیادہ صاف اور پروفیشنل دکھائی دیتی ہے وہ بھی بغیر کسی محنت کے۔

اگر آپ دوستوں یا فیملی کے ساتھ تصویریں شیئر کرنا چاہتے ہیں، تو گوگل نے اس کا بھی آسان حل نکال لیا ہے۔ اب بس ایک QR کوڈ اسکین کریں اور البمز فوراً سب کے ساتھ شیئر ہو جائیں۔ یہ خاص طور پر شادیوں اور تقریبات میں بہت کارآمد فیچر ثابت ہوگا۔

یہ زبردست اپڈیٹس جون سے اینڈرائیڈ صارفین کو مرحلہ وار ملنا شروع ہو جائیں گی، جبکہ iOS صارفین کے لیے سال کے آخر تک دستیاب ہوں گی۔

گوگل فوٹوز کی نئی اپروچ ایک بات واضح کرتی ہے کہ تصویر صرف یاد نہیں، اب ایک بہتر تجربہ بھی بن سکتی ہے  وہ بھی AI کے ساتھ۔