نشو نے داماد جان ریمبو کیلئے حیران کن اشعار پڑھ دیے

پاکستانی سینئر فلم اسٹار نشو بیگم نے اپنے داماد و اسٹار یمبو کے لیے چند اشعار پڑھ کر سب کو حیران کردیا۔
لالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ نشو نے اپنی زندگی میں تین شادیاں کیں لیکن وہ عمر کے اس حصے میں اکیلی ہی ہیں کیونکہ تینوں ہی شادیاں کسی نہ کسی سبب انکا ہمیشہ ساتھ نہ دے سکیں۔
نشو بیگم سالوں سے اپنے بیٹی صاحبہ اور داماد ریمبو کے ساتھ نظر آتی تھیں اور ان تینوں جو ایکا ساتھ دیکھنا فینز کو پسند بھی تھا لیکن گزشتہ سال مارچ میں صاحبہ نے اپنے والد سے زندگی میں پہلی مرتبہ ملاقات کی اور شکوے شکایتوں سے بھرے ان لمحوں پر مبنی ویلاگ یوٹویب پر بھی جاری کیا۔
اس ویلاگ میں صاحبہ کے والد انعام ربانی کو نشو بیگم کے خلاف بھی بات کرتے دیکھا گیا جنہوں نے بتایا کہ 'میں صاحبہ سے ملنا چاہتا تھا لیکن نشو نے ملنے نہیں دیا۔'
ویلاگ کے بعد ہی صاحبہ اور نشو کے تعلقات میں خرابی آگئی اوع نشو نے بھی انٹرویوز میں اس حوالے سے شکایت کی کہ انکا دل دکھا ہوا ہے بیٹی کی وجہ سے۔
اگرچہ صاحبہ کی انکے والد سے ملاقات ریمبو نے کروائی تھی لیکن اب نشو نے ریمبو کے لیے ہی چند ایسے اشعار کہے ہیں کہ سب کی توجہ حاصل کر بیٹھی ہیں۔
دراصل نشو مقبول ٹاک شو 'مذاق رات' کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنے کریئر، ذاتی زندگی اور خاندانی تعلقات پر کھل کر بات کی۔
نشو جی نے پروگرام میں چند ایسے اشعار بھی پڑھے جو انہوں نے خود لکھے ہیں اور ان میں پہلے عمومی طور پر پاکستانی دامادوں پر انداز اپنایا گیا اور اسکے بعد ریمبو کا بھی ذکر کیا گیا۔
اشعار یہ ہیں:
شادی سے پہلے نیچی نظریں اور پھول سا لہجہ،
ہر خطا سے یہ پاک ہوتے ہیں،
جوں ہی شادی ہو اور بنے داماد،
پھر بہت ہی خوفناک ہوتے ہیں۔'
اپنے داماد کا کیا ہی ذکر کروں،
جان ہیں وہ سب جانتے ہیں
ایسے داماد ہوں تو بیٹی کے ،
مستقبل تابناک ہوتے ہیں
-
بالی ووڈ 5 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 19 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 51 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟