اسکینڈلز

ڈانس پر تنقید کے بعد ریحام رفیق بول پڑیں

ریحام رفیق نے ڈانس ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

Web Desk

ڈانس پر تنقید کے بعد ریحام رفیق بول پڑیں

ریحام رفیق نے ڈانس ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

ریحام رفیق نے ڈانس ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا
ریحام رفیق نے ڈانس ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی  ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے اپنی حالیہ وائرل ڈانس ویڈیوز پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے ٹرول کرنے والوں کو زبردست جواب دے دیا۔

 اداکارہ ریحام رفیق  ان دنوں اپنے ڈراما سیریل ‘پرورش‘ میں نبھائے جانے والے کردار ‘امل‘ کو ملنے والی پذیرائی سے لطف انداز ہورہی ہیں اور اسی ضمن میں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی۔

اپنے انٹرویو میں ریحام نے نجی زندگی سے لیکر پروفیشنل فرنٹ تک ہر  پہلو  پر کھل کر بات کی تاہم انٹرویو سے اداکارہ کی جانب سے حالیہ ڈانس ویڈیو اسکینڈل پر دیا جانے والا ردعمل مداحوں کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔

اداکارہ ریحام رفیق نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے کریئر کا آغاز اصل میں ڈانسنگ سے ہی ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے بطور وائس اوور آرٹسٹ کام کیا اور پھر انہیں  اداکاری کی پیشکش ملی۔

ریحام رفیق نے بتایا کہ انہوں نے آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک ڈانس مقابلہ جیتا تھا۔

اس کے بعد وہ 'رومیو ویڈز ہیر' میں ثناء جاوید کے پیچھے سبز لہنگا پہنے بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر نظر آئیں اور حریم فاروق اور علی رحمان کی فلم 'ہیر مان جا' کے ایک گانے میں بھی بطور پرفارمر شامل ہوئیں۔

علاوہ ازیں وہ کم از کم ڈھائی سال تک لکس اسٹائل ایوارڈز میں ڈانسرز کے گروپ کا حصہ رہی ہیں۔

ریحام کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز ان کی ڈانس کی مہارت اور اچھے ایکسپریشنز کی وجہ سے انہیں نمایاں جگہ پر کھڑا کرتے تھے یہی وہ بات تھی جس کی وجہ سے  انہیں اداکاری کے مواقع ملے۔

اپنی حالیہ وائرل ڈانس ویڈیوز پر ہونے والی سخت تنقید کے جواب میں ریحام رفیق نے کہا کہ ‘ڈانس ایک آرٹ ہے اور لوگ اس کی قدر نہیں جانتے اسی لیے تنقید کرتے ہیں صرف یہی نہیں لوگ ڈانس کرنے والوں کو نہ صرف ان کے کردار بلکہ مذہب کے تناظر میں بھی جج کرتے ہیں'۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کے دوران صرف فرد کو نہیں بلکہ اس کی پوری فیملی کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور لوگ کسی بھی پبلک فگر کو  اپنی ملکیت سمجھنے لگتے ہیں۔ 

ریحام نے واضح کیا کہ ان کے شوہر اور سسرال والوں کو ان کے ڈانس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اسلیے وہ بالکل ایزی ہوکر اپنے کریئر پر توجہ دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ریحام رفیق کی شیک اِٹ ٹو دا میکس' نامی ٹرینڈنگ ٹک ٹاک ڈانس چیلنج پر پرفارم کرنے کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس ڈانس ویڈیو پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا  صرف یہی نہیں بعض صارفین نے ان کے شوہر اور سسرال والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین