اسکینڈلز

سروین چاولہ بالی وڈ کاسٹنگ کاؤچ کلچر کا شکار کیسے ہوئیں؟

سروین چاولہ نے بالی وڈ کے تاریک پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا

Web Desk

سروین چاولہ بالی وڈ کاسٹنگ کاؤچ کلچر کا شکار کیسے ہوئیں؟

سروین چاولہ نے بالی وڈ کے تاریک پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا

سروین چاولہ نے بالی وڈ کے تاریک پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا
سروین چاولہ نے بالی وڈ کے تاریک پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا

بالی وڈ  فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ سروین چاولہ نے بالی وڈ   کے تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئے مداحوں سے اہم انکشاف کردیا۔

 اداکارہ سروین چاولہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں سے اپنی نجی زندگی سے لیکر پروفیشنل فرنٹ تک ہر پہلو پر کھل کر بات کی۔

 تاہم انٹرویو سے اداکارہ کی جانب سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں کاوٹنگ کاؤچ کلچر پر کی جانے والی گفتگو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ہوٹر فلائی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں سروین چاولہ نے بالی وڈ انڈسٹری کو ‘گھٹیا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاسٹنگ کاؤچ کا رجحان بالی وڈ میں کافی زیادہ ہے جس سے نظریں چرانا ممکن نہیں۔

سروین نے مداحوں سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شادی سے پہلے اور بعد  میں دونوں صورتوں میں کاسٹنگ کاؤچ کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ نے اپنے کریئر کے کئی افسوسناک  واقعات کو یاد کیا جہاں ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے  انہیں نامناسب پیشکش کی اور ایک دفعہ تو  ایک ڈائریکٹر  نے انہیں انٹرویو کے بہانے اپنے دفتر بلاکر زبردستی بوسہ لینے کی کوشش بھی کی۔

سروین نے مزید انکشاف کیا کہ اسی ڈائریکٹر  نے ان کے اور ان کے شوہر کےازدواجی تعلقات کے بارے میں  ذاتی اور نامناسب سوالات  بھی پوچھے جن میں ان کی قربت کے بارے میں نجی سوالات بھی شامل تھے۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ یہ سب سننے کے بعد وہ غصے میں  میٹنگ روم سے باہر نکل گئیں لیکن ڈائریکٹر نے ان کا پیچھا کیا اور دروازے پر دوبارہ بوسہ لینے کی کوشش کی۔

سروین  نے تامل فلم انڈسٹری میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے بتایا جہاں ایک فلم ساز  نے فلم کے کردار کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا جس  پر وہ غصے میں  دفتر سے چلی گئیں۔

واضح رہے کہ سروین چاولہ اس سے قبل بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں موجود ٹاکسک کلچر  پر  بات کر چکی ہیں۔ 

انہوں نے پہلے بھی انکشاف کیا تھا کہ کچھ فلم سازوں نے نامناسب مطالبات کیے تھے جن میں ان کے انڈر گارمنٹس دکھانے یا ان کے جسم کے بارے میں تبصرے کرنا شامل تھا۔

تازہ ترین