فلم / ٹی وی

رنویر سنگھ'شکتیمان' کا حصہ؟ ٹیم نے وضاحتی بیان جاری کردیا

کئی مہینوں سے اداکار کے اس پروجیکٹ سے منسلک ہونے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

Web Desk

رنویر سنگھ'شکتیمان' کا حصہ؟ ٹیم نے وضاحتی بیان جاری کردیا

کئی مہینوں سے اداکار کے اس پروجیکٹ سے منسلک ہونے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

اداکار کے شکتیمان کا حصہ بننے کی قیاس آرائیاں طویل عرصے سے جاری تھیں۔
اداکار کے شکتیمان کا حصہ بننے کی قیاس آرائیاں طویل عرصے سے جاری تھیں۔

بالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ کے بطور پروڈیوسر بھارت کے مقبول سپر ہیرو 'شکتیمان' کے حقوق حاصل کرنے کی قیاس آرائیوں پر ان کی ٹیم کی جانب سے تردید جاری کردی گئی ہے۔

زیر گرد افواہوں میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ رنویر سنگھ نے نہ صرف شکتیمان کے حقوق حاصل کرلیے ہیں بلکہ وہ بطور اداکار بھی اس کردار میں نظر آئیں گے۔

البتہ اب اداکار کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

فلم فیئر کی ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا تھا کہ کہ رنویر سنگھ نے شکتیمان کے کلاسک کردار کے حقوق حاصل کر لیے ہیں کیوں کہ رنویر شکتیمان پر مبنی ایک ویب سیریز بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس میں اصل میں مکیش کھنہ نے اداکاری کی تھی۔

قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے رنویر سنگھ کی ٹیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں شکتیمان پروجیکٹ میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی واضح طور پر تردید کی گئی۔

نوٹ میں لکھا گیا کہ 'رنویر سنگھ کے ایک نئے سپر ہیرو (شکتیمان) پروجیکٹ کو تیار کرنے کے حقوق حاصل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ پروڈیوسر اس وقت آدتیہ دھر کی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے بعد وہ 'ڈان3 پر کام شروع کردیں گے۔'

حالیہ بیان سے گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ان قیاس آرائیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے جس میں رنویر سنگھ کو شکتیمان کے کردار سے جوڑ جارہا تھا۔

علاوہ ازیں اس سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ سیریز کے اصل تخلیق کار اور شکتیمان کا کردار نبھانے والے اداکار مکیش کھنہ ایسے کسی پروجیکٹ میں اداکار کے ساتھ کولیبریشن نہیں کر رہے ۔

رنویر سنگھ نے سال 2010 میں فلم 'بینڈ باجا بارات' کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا اور اپنے پہلے ہی پروجیکٹ سے ناظرین اور ناقدین کی توجہ حاصل کر لی۔

اس کے بعد انہوں نے 'رام لیلا'، 'باجی راؤ مستانی'، 'پدماوت'، 'گلی بوائے' اور '83' جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے، جو سپر ہٹ ثابت ہوئی اور نہیں کئی ایوارڈز کا حقدار بھی بنا گئیں۔

حال ہی میں رنویر فلم 'سنگھم اگین' میں نظر آئے تھے، جو روہت شیٹھی کی مشہور کاپ یونیورس سیریز کا حصہ ہے، اس فلم میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، اکشے کمار، کرینہ کپور خان اور ٹائیگر شروف بھی شامل تھے۔

فی الحال اداکار، ہدایتکار آدیتیہ دھر کی ایک ایکشن تھرلر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ فلم 'ڈان 3' کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ 

یہ فلم فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بنے گی اور کہا جا رہا ہے کہ اس کی شوٹنگ رواں سال کے آخر میں شروع ہوگی۔

 کیارا اڈوانی، جو پہلے اس فلم کی مرکزی اداکارہ قرار دی گئی تھیں، انہوں نے  اپنی حمل کے اعلان کے ساتھ پروجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور امکان ہے کہ ان کی جگہ اب کریتی سینن مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں۔