بیلا، جی جی حدید کی ایک اور بہن سامنے آگئی
ماڈل بہنوں نے اپنی سوتیلی بہن کے انکشاف پر خوشی کا اظہار کیا۔

فلسطینی نژاد خاندان سے تعلق رکھنے والی امریکی سپر ماڈل بہنوں جی جی حدید اور بیلا حدید نے اپنے خاندان کے نئے رکن کا انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے اپنی 23 سالہ سوتیلی بہن کا تعارف کرایا جس کا نام ایڈن نکس ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے ساتھ ایک انٹرویو میں حدید بہنوں نے یہ کہانی شیئر کی کہ وہ حال ہی میں اپنے والد، محمد حدید، اور ٹیری ہیٹ فیلڈ ڈل کی بیٹی ایڈن کے ساتھ کیسے رابطے میں آئیں۔
ایڈن کی پیدائش ٹیری ہیٹ کے ساتھ محمد حدید کے مختصر تعلقات کے بعد ہوئی تھی، جس کے بعد گیگی اور بیلا کی والدہ یولینڈا حدید نے 2001 میں طلاق لے لی تھی۔
اس اعلان نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ ایڈن کا وجود اب تک عوام کے لیے نامعلوم تھا۔
30 سالہ گیگی اور 28 سالہ بیلا نے اپنی بہن کو ڈھونڈنے اور خوش آمدید کہنے پر خوشی کا اظہار کیا، جس سے وہ پہلی بار 2023 میں ملی تھیں۔
یہ انکشاف ایک ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد سامنے آیا جو ایڈن نے اس شخص کے اچانک انتقال کے بعد تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر کروایا جسے وہ اپنا والد مانتی تھی۔
ایڈن کی پرورش امریکی ریاست فلوریڈا میں ہوئی، وہ حدید خاندان سے اپنے حیاتیاتی تعلق سے بے خبر پروان چڑھی، تاہم معاملات اس کے والد کی موت کے بعد بدل گئےجب وہ 19 سال کی تھیں۔
اس انکشاف کے بارے میں ماڈل بہنوں نے کہا کہ 'ہم نے اپنے خاندان میں اس غیر متوقع اور خوبصورت اضافے کو پسند کیا ہے، انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ایڈن نے اس کے بعد سے ان دونوں کے ساتھ اور ان کے بڑے خاندان، بشمول ان کے والدمحمد حدید کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے'۔
ایک خاندانی ذریعہ نے ایڈن کے ساتھ ان کے تعلقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اگرچہ ان کے والد ایڈن کے وجود سے واقف تھے لیکن انہوں نے اس کی پرورش میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور اس کی زندگی میں ان کا محدود دخل تھا'۔
حدید بہنوں نے بھی ایڈن کی پرائیویسی کے حق کی درخواست کی۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ایڈن اور اس کا خاندان اپنی پرائیویسی کی قدر کرتے ہیں اور ہم اس کا مکمل احترام کرتے ہیں، ہم دوسروں سے بھی ایسا کرنے کو کہتے ہیں اور اس کی خواہش اور اس کے گمنام رہنے کے حق کا احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ نیویارک میں ایک نوجوان خاتون کے طور پر اپنی زندگی گزار رہی ہیں'۔
ایڈن جنہوں نے اپنی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھنے کو ترجیح دیی ہے، مین ہٹن کے نامور پارسن اسکول آف ڈیزائن سے گریجویٹ ہیں اور اب نیو یارک شہر میں مقیم ہیں۔
وہ فیشن کی دنیا میں بطور ڈیزائنر، اسٹائلسٹ، اور بطور انفلوئنسر اپنا کریئر قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 9 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 41 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی انسٹا پوسٹ تنقید کی زد میں