فلم / ٹی وی

'ستارے زمین پر' کے پریمیئر کی منفرد بات کیا؟

بالی وڈ کی روایت کے برعکس ستارے زمین کا پریمیئر کی تقریب بہت خاص ہوگی۔

Web Desk

'ستارے زمین پر' کے پریمیئر کی منفرد بات کیا؟

بالی وڈ کی روایت کے برعکس ستارے زمین کا پریمیئر کی تقریب بہت خاص ہوگی۔

فلم 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی آنے والی فلم ستارے زمین پر 2025 کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔

فلم کا ٹریلر گرم جوشی اور ہلکے پھلکے مزاحیہ لمحات سے بھر پور ہے اور ایک فیملی اورینٹڈ مووی کی خصوصی جھلک پیش کرتا ہے۔

فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے اور اس سے قبل اس کے پریمیئر کا انعقاد کیا جائے گا، تاہم یہ فلم انڈسٹری کے روایتی فلم پریمیئرز سے یکسر مختلف اور منفرد ہوگا۔

کیوں کہ فلم کی پہلی اسکریننگ خصوصی طور پر فلم میں کام کرنے والے 10 خصوصی بچوں، ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے منعقد کی جائے گی۔

اس منفرد اقدام کا مقصد ان نئے اور نوجوان اداکاروں کی خوشی منانا اور انہیں کہانی کے حقیقی اسٹارز کی طرح محسوس کروانا ہے۔

عام طور پر فلموں کا پریمیئر انڈسٹری کے اندرونی افراد کے لیے منعقد کیا جاتا ہے جو فلم دیکھتے ہیں اور پھر اکثر اس پر ریویوز دیتے ہیں۔

فلم کی فائنل ایڈٹنگ کے بعد اور تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے یہ فلم کی پہلا عوامی نمائش سمجھی جاتی ہے، تاہم ستارے زمین پر کے میکرز ایک مختلف راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ فلم سب سے پہلے ان 10 ابھرتے ہوئے ستاروں کو دکھائی جائے گی جو فلم سے ڈیبیو کر رہے ہیں اور اس میں اہم کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ نوجوان ادکار فلم کی پہلی اسکرینگٓنگ اپنے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ دیکھیں گے، ان کے حقیقی ردعمل کا سامنا کریں گے۔

فلم کو ان لوگوں کے لیے وقف کرنے کا یہ واقعی ایک انوکھا اور دل چھو لینے والا طریقہ ہے جنہوں نے واقعی اس کے لیے اپنا دل اور جان لگادی، یہ پریمیئر ان خصوصی بچوں کے لیے وقف ہوگا جس سے وہ فلم کے حقیقی ستاروں کی طرح محسوس کریں گے۔

یہ ان کی دنیا میں خوشیاں پھیلانے کی کہانی ہے، خود کو اسکرین پر دیکھنا اور اپنے ٹیلنٹ کے لیے پہچانا جانا بلاشبہ ایک قسم کا تجربہ ہوگا، جو ان کی حوصلہ افزائی کرے گا اور انہیں دنیا کے سامنے پیش کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

عامر خان پروڈکشن فلم کے ساتھ 10 ابھرتے ہوئے ستاروں کو پیش کررہی ہے جن میں آروش دتا، گوپی کرشنا ورما، سمویت ڈیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، اشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا، اور سمرن منگیشکر شامل ہیں۔

فلم کی ہدایات آر ایس پرسنا نے دی ہیں، جو اس سے قبل بلاک بسٹر فلم 'شبھ منگل ساودھن' کی ہدایت کاری کرچکے ہیں اور اب عامر خان پروڈکشن کے ستارے زمین پر کے ساتھ سب سے بڑے تعاون کے ساتھ واپسی کررہے ہیں۔

عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی 'ستارے زمین پر' میں عامر خان اور جینیلیا دیشمکھ نے 10 ابھرتے ہوئے ستاروں کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

گانے کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں اور موسیقی شنکر احسان لوئے نے ترتیب دی ہے جبکہ اسکرین پلے دیوی ندھی شرما نے لکھا ہے۔

اس فلم کو عامر خان اور اپرنا پروہت نے پروڈیوس کیا ہے جس کے پروڈیوسر روی بھگچنڈکا ہیں، آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔