اجے دیوگن کی دریشیام 3 کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی
اداکار اگست 2025 سے دریشیا 3 کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔
پہلی دو فلموں کی زبردست کامیابی کے بعد پینوراما اسٹوڈیوز نے ملیالم اور ہندی دونوں زبانوں میں دریشیام فرنچائز کی تیسری قسط بنانے کی باضابطہ طور پر تصدیق کے ساتھ ریلیز ڈیٹ کا بھی اعلان کردیا۔
ملیالم ورژن جس میں مرکزی کردار موہن لال نبھاتے ہیں جبکہ ہندی ورژن جس میں اجے دیوگن شامل ہیں شائقین کے دل جیتنے کے لیے واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن اگست 2025 میں دریشیام 3 کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں جس کی ہدایت کاری ابھیشیک پاٹھک کریں گے۔
اس سے پہلے اداکار 'دے دے پیار دے' 2، 'دھمال '4 اور 'رینجر' کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔
ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ 'اجے جولائی / اگست کی ونڈو میں کچھ اور فلم کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن اب اداکار نے دیگر آپشنز پر دریشیام 3 کو ترجیح دی ہے۔'
دریشیام 3 کو ترجیح دینے کا فیصلہ دیوگن کے کریئر میں اس فرنچائز کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، جس کی پچھلی قسط، دریشیام 2 (2022) کی ایک زبردست بلاک بسٹر فلم تھی اور اس نے آنے والے سیکوئل سے وابستہ توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
دریشیام 3 کے ہندی ورژن کے لیے ایک چیلنج دریشیام 3 کی ملیالم میں بیک وقت ریلیز ہے جس میں موہن لال کا کردار ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملیالم ورژن بھی ہندی ڈب شدہ ورژن کے ساتھ پورے ہندوستان میں ریلیز کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس سے دونوں ورژن کے درمیان براہ راست مقابلہ ہو سکتا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اگرچہ ملیالم ورژن اپنے وفادار پرستاروں کو اپیل کر سکتا ہے، ہندی ورژن کے اپنے مقررہ ناظرین ہیں جن میں خاص طور پر اجے دیوگن کے پرستار بھی شامل ہیں۔
اہم بات یہ ہوگی کہ دونوں ورژن کی مارکیٹنگ کیسے کی جاتی ہے اور وہ کہانی سنانے اور پیش کرنے کے لحاظ سے کتنے مختلف ہیں۔
ابھیشیک پاٹھک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو مشترکہ طور پر پینوراما اسٹوڈیوز اور Viacom18 کے ذریعے پروڈیوس کیا جائے گا، جو اس سال کی سب سے بڑی ریلیز ہونے کی امید لیے ایک طاقتور کولیبریشن کا اشارہ دے گی۔
یہ رسمی اعلان اس حقیقت کو تقویت دیتا ہے کہ دریشیام 3 ہدایت کار ابھیشیک پاٹھک، ان کے پروڈیوسر والد کمار منگت پاٹھک، اور مرکزی اداکار پروڈیوسر اجے دیوگن کے لیے اولین ترجیح ہے۔
گزشتہ فلموں کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے، انڈسٹری کے افراد اور ناظرین یکساں طور پر بہت زیادہ توقعات رکھتے ہیں۔
پہلی فلم میں دکھایا گیا کہ وجے اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کرتا ہے، جب کہ دوسرا حصہ، دریشیام 2، سات سال بعد، جب پرانے راز کھلتے ہیں، اس کے بعد کے حالات کو دریافت کرتا ہے۔
پہلی دریشیام (2015) میں وجے سالگونکر کی دل چسپ کہانی بیان کی گئی جو ایک عام آدمی ہوتا ہے ہے اور ایک اعلیٰ پولیس اہلکار کے بیٹے کے ساتھ پی آئے ایک حادثاتی واقعے کے بعد چالاکی سے اپنے خاندان کی حفاظت کرتا ہے۔
فلم کلٹ ہٹ بن گئی، خاص طور پر اس کی او ٹی ٹی ریلیز کے بعد، '2 اکتوبر کو پاؤبھجی' کا سین ایک مشہور پاپ کلچر ریفرنس بن گیا۔
دریشیام 2 (2022) میں اکشے کھنہ کی شمولیت کے ساتھ سسپنس کی مزید تہوں اور ایک شاندار اضافے کے ساتھ کہانی کو آگے بڑھایا گیا، اور اس نے بھی باکس آفس پر دھوم مچائی، فلم نے 200 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔
دریشیام 2 مرکزی کردار 'وجے سالگونکر' کے بارے میں ہے، جو ایک سادہ کیبل آپریٹر ہے جس کی زندگی اس وقت الٹ جاتی ہے جب اس کا خاندان ایک حادثاتی جرم کے بعد پولیس کی تفتیش میں پھنس جاتا ہے۔
اب اطلاعات ہیں کہ اس فرنچائز کی تیسری قسط کو 2 اکتوبر 2026 کو ریلیز کیا جائے گا، خاص طور پر 2 اکتوبر کو اس فلم کی ریلیز اسلیے بہت خاص ہے کیوں کہ اس کا حوالہ پہلی فلم سے جڑتا ہے جو شائقین کے ذہنوں میں آج تک نقش ہے۔
فلم کی اصل کاسٹ کی واپسی اور بلند توقعات کے ساتھ دریشیام 3 2026 کے سب سے زیادہ منتظر تھرلر میں سے ایک بننے جا رہی ہے۔






