ہانیہ عامر کے رات کےآخری پہر رقص نے نیندیں اڑا دیں
ہانیہ عامر نے ویک اینڈ کا آغاز پرجوش انداز میں کردیا
ہانیہ عامر نے رات کے آخری پہر پر جوش انداز میں رقص کرکے مداحوں کی نیندیں اڑا دیں۔
پاکستان کی معروف فنکارہ ہانیہ عامر جو اپنے شوخ و چنچل پن اور لائیولی انداز کی بنا پر مشہور ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی خوشیاں ، اپنی وائبز بھرپور انداز میں شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔
مشہور اور باصلاحیت ہانیہ عامر جنہوں نے اپنی پہلی فلم 'جانان' کے ذریعے مقبولیت حاصل کی اور اسکے بعد متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت کے آسمانوں کو چھوتی چلی گئیں۔
فلم 'نامعلوم افراد 2' اور 'پردے میں رہنے دو' میں بھی ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا، ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ’تتلی‘، ’دل رُبا‘،’ عشقیہ‘، ’میرے ہمسفر‘، ’سنگ ماہ‘ اور ’مجھے پیار ہوا‘ شامل ہیں۔
گزشتہ سال انکے ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' میں اپنے کردار شرجینا کے لیے انہیں بےپناہ پسند کیا گیا جس کے بعد سے ان کی شہرت گونج پڑوسی ملک بھارت سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی سنائی دینے لگی ہے۔
ہانیہ عامر 17.3 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیت بھی بن چکی ہیں۔
اگر انہیں انسٹاگرام کی رانی کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا اور خود ہانیہ بھی اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات اور یادیں انسٹاگرام پلیٹ فارم کا سہارا لیکر شیئر کرتی ہیں۔
اب رات کے 4 بجے ہانیہ عامرکا نہ جانے کونسا شوق چڑھا کہ انہوں نے تیز آوازمیں میوزک لگایا اور اس پر رقص شروع کردیا۔
ہانیہ عامر حیدر مستحسن کے گانے ’تیرے نال‘ کے بیک گراؤنڈ میوزک پر خوبصورت اور کیوٹ تاثرات دیکر رات کے آخری پہر انجوائے کرتی نظر آئیں کیونکہ ویک اینڈ کا بھی بھرپور آغاز ہوچکا تھا اور ہانیہ اس ویک اینڈ کو بھرپور انداز میں منانے کا عزم کرتی دکھائی دیں۔
ان کی بکھری زلفیں ، گانا گاتے ہوئے رخساروں پر پڑتا ہوں ڈمپل ان کی شوخ مزاجی کی خوب عکاسی کررہا تھا۔
ان کی الجھی اور بکھری زلفیں دیکھ کریہ گمان کیا جاسکتا تھا کہ ہانیہ عامرسو کر اٹھی ہیں اور اٹھنے کے ساتھ ہی میوزک کے کریز میں مبتلا ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس اسٹوری کو انہوں نے ’نائٹی کڈیز‘ کا کیپشن دیا اور ناک میں لونگ پہن کر اپنے حسن کو مزید دلفریبی بخش دی ۔
اگر بات کی جائے ہانیہ عامر کی دیگر مصروفیات کی تو رواں سال کے شروع میں خبرآئی تھی کہ وہ خوبرو ادکار بلال عباس کے ساتھ ڈرمہ کرنے جارہی ہیں۔
اس کے بعد رواں ماہ ہی میں پاک بھارت کشیدگی میں ہانیہ عامر کے نام کا ذکر بڑے پیمانے پر سننے میں آیا جب ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بین کردیا گیا ، جس پر ہانیہ عامر کے بھارتی مداح پریشان نظر آئے۔
اس کے علاوہ پاکستان میں ہی ہانیہ کو بھارت کے خلاف کُھل کر موقف نہ دینے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔




