کارتک آریان کو اچانک ’منجولیکا‘ مل گئی
کارتک آریان یورپی ملک کروشیا کی جانب سفر کررہے تھے
بالی وڈ کے فنکاروں کے دنیا بھر میں اتنے ہم شکل پائے جاتے ہیں کہ جب بھی کسی معروف فنکار کا کوئی ہم شکل مل جائے تو وہ فوراً ہی لائم لائٹ میں آجاتا ہے۔
ایسا ہی کچھ ’بھول بھلیاں 3‘ فیم ایکٹر کارتک آریان کے ساتھ ہوا جب انہیں یورپی ملک کروشیا جانے کے دوران فضائی سفر میں ‘منجولیکا‘ مل گئی۔
اس بار منجولیکا نے ایک ائیرہوسٹ کا روپ اپنایا ہوا تھا اور روح بابا اس کو دیکھ کربالکل نہیں ڈرے اور اس کے ساتھ ایک سیلفی ویڈیو بھی بنا ڈالی۔
اگر مزاح سے ہٹ کر بات کی جائے تو یہاں بات ودیا بالن کی ہورہی ہے ، جو فضائی میزبان سے قدرے مشاہبت رکھتی تھیں اور کارتک آریان کی عقاب جیسی نظروں نے انہیں فوراً بھانپ لیاکہ یہ ودیا بالن جیسی نظر آرہی ہیں۔
پھر انہوں نے کیمرہ نکالا اور ائیر ہوسٹس کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں ائیر ہوسٹس خوبصورتی سے یہ کہتی نظر آئی کہ ’ہائے ودیا، دس از ودیا‘
کارتک آریان جو بلیک کلر کا ہوڈی پہنے ہوئے تھے انہوں نے بھی اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ’ہائے دس از کارتک‘ اور پھر ائیر ہوسٹس نے اپنا تعارف کروایا تو دونوں بری طرح ہنس پڑے۔
یقیناً یہ لمحہ کارتک اور ائیر ہوسٹس کےلیے انجوائے ایبل رہا ہوگا کیونکہ گھنٹوں پر محیط فضائی سفر میں ایسی تفریح مل جائے تو سفر کی تھکن دور ہوجاتی ہے۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن پر کافی صارفین کارتک کی بات سے اتفاق نہیں کرسکے اور کافی صارفین نے کہا کہ ائیر ہوسٹس کہیں سے بھی ودیا بالن نہیں لگ رہی۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ بالکل بھی ودیا بالن میں نہیں مل رہی، کسی نے کہا کہ صرف پہلی جھلک میں ہی یہ ودیا لگ رہی ہے۔
تاہم کئی صارفین کارتک آریان کی بات سے اتفاق کیا اور ایک صارف نے کہا کہ منجولیکا اور انجولیکا ، ایک صارف نے لکھا کہ کیوں نہ ’جڑواں 3 ‘ مووی بنائی جائے۔
کارتک آریان کی حالیہ مصروفیات:
کارتک آریان اس وقت متعدد فلمی منصوبوں پر کام کررہے ہیں جن میں رومانوی کامیڈی فلم بھی ’تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری‘ شامل ہے، اس فلم میں ان کے ساتھ اننیا پانڈے نظر آئیں گی، یہ فلم اگلے سال ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس کے علاوہ وہ ’عاشقی3‘ میں بھی کام کررہے ہیں جو پچھلی دو فلموں ’عاشقی‘ اور ’عاشقی 2‘ کا تیسرا حصہ ہے، اس فلم کی شوٹنگ رواں سال جنوری میں شروع ہوچکی ہے۔
کارتک کا تیسرا فلمی پروجیکٹ ’ناگزیلا: ناگ لوک کا پہلا کانڈ‘ ایک نادیدہ مخلوق پر مبنی کامیڈی فلم ہے جس میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم 14 اگست 2026 کو ریلیز ہوگی




