انفوٹینمنٹ

منال خان کے سری لنکا میں سیر سپاٹے اور موج مستیاں

منال نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ سری لنکا میں خوشگوار وقت گزارا

Web Desk

منال خان کے سری لنکا میں سیر سپاٹے اور موج مستیاں

منال نے شوہر اور بیٹے کے ساتھ سری لنکا میں خوشگوار وقت گزارا

اداکارہ منال خان نے سری لنکا ٹور پر گزارے لمحے لمحے کو ویڈیو ریل میں قید کرکے یادگار بنادیا ہے۔

پاکستان میں اس وقت گرمی کی شدت عروج پر ہے تو شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے ایسے علاقوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جہاں موسم خوشگوار ہو۔

اداکارہ منال خان نے اس سلسلے میں سری لنکا کا انتخاب کیا جو بہت اوسط سے زیادہ بارش اور خوبصورت ساحلوں کے باعث شہرت رکھتا ہے ، اس کے علاوہ سری لنکا ایک بجٹ فرینڈلی ملک بھی ہے۔

منال شادی اور بچے کےبعد اسکرین پر زیادہ نظر نہیں آتیں لیکن سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں، وہ اپنی زندگی کی یادگار جھلکیاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

منال خان نے سری لنکا کے ٹور کی ایک مکمل ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جزیزہ نما ملک کے خوبصورت مقامات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ٹور میں ان کے شریک حیات محسن اکرام اور صاحبزادے محمد حسن بھی شریک تھے۔

منال نے اس ویڈیو ٹور کو نہایت ہی خوبصورتی سے پیش کیا،سب سے پہلے تو انہوں نے سری لنکن خواتین کے روایتی رقص کو دکھایا ، پھر انہوں نے ریزورٹ کی خوبصورت لابی دکھائی، پھر درختوں میں گھرا ایک خوبصورت سوئمنگ پول کا جلوہ دکھایا ، اس کے بعد ان کے شوہر محسن اور صاحبزادے محمد حسن بھی نظر آئے جو سمندر کنارے اپنی مستیوں میں مگن تھے۔

منال اسکے بعد اپنے خوبصورت ریزورٹ کی جھلکیاں دکھاتی نظر آئیں ، وہ بہت دلکش نظر آرہی تھیں ، پھر محمد حسن ایک گاڑی کا اسٹیئرنگ گھماتے نظر آئے ۔

منال نے ہوٹل میں موجود ایک کچھوا بھی دکھایا ، پھر وہ ریزورٹ کے قریب خوبصورت ساحل ، درختوں کے گرد منڈلاتی نظر آئیں۔

منال نے پھر ہاتھوں میں جوس تھامے خطرناک سمندری لہروں کا سامنا کرتے ہوئے پوز دیا، اس خوبصورت ساحل پر ناریل کے درخت دلکش منظر پیش کررہے تھے۔

منال نے پھر بارش کے موسم کی خوبصورت جھلکیاں بھی دکھائیں جہاں ان کے ریزورٹ کا خوبصورت بیرونی نظارہ بھی تھا۔

حسن بھی ریزورٹ کی لابی میں انجوائے کرتا نظر آیا ، پھر جہاں تفریح ہو اور کھانے نہ ہوں توسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، منال نے کھانوں کی بھی ویڈیوز شیئر کیں۔

پھر منال صاحبزادے حسن کو خوبصورت پرندوں کے ایک پنجرے کیجانب لے گئیں جنہیں حسن حیرانی سے تکتا رہا، جھنڈ کی شکل میں یہ پرندے نہایت خوبصورت لگ رہے تھے ۔

رات کے ایک منظرمیں دونوں باپ بیٹے ایک دوسرے کے ساتھ انجوائے کرتے نظر آئے اور آخری منظر میں پوری فیملی ایک کار میں سفر کرتی دکھائی دی۔

منال خان نے سری لنکا کو ایک خوبصورت ، مہمان نواز اورمزیدار کھانوں کا حامل ملک قرار دیا۔

مداحوں نے بھی منال خان کے اس ٹور کی خوب داد دی ، ان کی بہن ایمن نے بھی دل کے ایموجیز بنا کر خوشی کااظہار کیا۔

منال نے جن جن ریزوٹس میں قیام کیا ، ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی شیئر کیے۔ 

تازہ ترین