سائی پلوی کی 10 بہترین فلمیں کونسی؟
سائی پلوی کا شمار بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکاراؤں میں ہوتا ہے

تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں اپنی جانداراداکاری اور شاندار رقص کی بدولت پہچانے جانے والی سائی پلوی کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے کئی فلموں میں متاثر کن اداکاری سے کرداروں کو امر کیا ہے۔
اپنی فطری اداکاری، دلکش رقص اور سادہ شخصیت کی وجہ سے وہ جنوبی بھارتی سنیما کی ممتاز شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔
9 مئی 1992 کو تامل ناڈو میں پیدا ہونے والی سائی پلوی نے کے اویلا کانوینٹ اسکول سے تعلیم حاصل کی،بعد ازاں جارجیا کے تبلیسی اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔
سائی پلوی نے اپنے کیریئر کا آغاز بچپن میں غیر معروف کرداروں سے کیا لیکن ان کی شہرت 2015 میں ملیالم فلم ’پریماں‘ میں مالر کے کردار سے ہوئی،اس کردار نے انہیں فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین خاتون ڈیبیو ساؤتھ دلایا۔
سائی پلوی کی نمایاں فلموں میں ’پریماں‘، ’کالی‘، ’فدا‘،’ایم سی اے‘،’اتھیرن‘،’این جی اے‘ شامل ہیں۔
سائی پلوی نے اپنے کیریئر میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے ہیں جن میں شامل ہیں6 فلم فیئر ایوارڈز،2 ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز شامل ہیں۔
سائی پلوی کے حوالے سے ایک واقعہ بھی مشہور ہوا جب انہوں نے رنگ گوراکرنے والی ایک فیئرنس کریم کے اشتہار کو ردکردیا ، اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ قدرتی رنگ کی حامی ہیں اور کالے اور گورے رنگ میں تفریق نہیں رکھنا چاہتیں۔
سائی پلوی نے میں 2024 میں ’امرن‘میں کام کیا ہے اور 2025 میں آنے والی فلم ’تھندل‘ میں بھی نظر آئیں گی
ذیل میں ہم سائی پلوی کی دس بہترین فلموں کے بارے میں بات کریں گے۔
سائی پلہوی کے 10 بہترین اور یادگار کردار
پریمم (2015) – ملیالم
الفونس پترن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں نوین پولی، سائی پلوی، میڈونا سیباسٹین، انوپما نمایاں کرداروں میں شامل تھے۔
اس فلم میں تین مختلف مراحل میں ہیرو کی محبتوں کو دکھایا گیا ہے، سائی پلوی نے مالر ٹیچر کا کردار ادا کیا جو کہ کالج کی ایک دلکش، مہذب اور دل سے جڑی ہوئی شخصیت ہے۔
ان کی سادہ مسکراہٹ، اداکاری کی سچائی اور خوداعتمادی نے انہیں نوجوانوں کا خواب بنا دیا۔
کالی (2016) – ملیالم
اس فلم میں سائی پلوی کے ساتھ دلکر سلمان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کی ہدایتکاری سمیر طاہر نےکی ہے۔
فلم ایک ایسے شوہر کی کہانی جو غصے پر قابو نہیں پا سکتا۔، سائی پلوی نے انجلی کا کردار نبھایا جو نہایت صابر، مگر خوددار بیوی ہے۔
انہوں نے بے بسی، محبت اور ہمت کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
فدا (2017) – تیلگو
اس فلم کے نمایاں کرداروں میں سائی پلوی کے ساتھ ورون تیج شامل ہیں جبکہ شیکھر کمولا نے فلم کی ہدایات دی ہیں۔
یہ بھانو نامی گاؤں کی ایک زندہ دل لڑکی کی کہانی ہے، جو ایک بیرون بھارت مقیم شخص سے محبت کرنے لگتی ہے۔
سائی نے اپنی مزاحیہ جملوں، بول چال اور دلکش رقص سے یہ کردار امر کر دیا۔
مڈل کلاس ابّائے (2017) – تیلگو
اس فلم میں اداکار نانی کے ساتھ سائی پلوی کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا ہے، وینو سررام کی ہدایت کردہ اس فلم کی کہانی ایک سادہ مگر دلچسپ کہانی ہے جس میں سائی پلہوی کا کردار پالوی جو دل میں اتر جانے والی شخصیت ہے۔
ان کے اور نانی کے بیچ کی کیمسٹری فلم کی جان تھی اور ان کے رقص نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کیا۔
دیا / کانم (2018) – تامل / تیلگو
اس فلم میں سائی پلوی نے ایک حساس کردار ادا کیا ہے، فلم میں قبل از وقت حمل، اسقاط حمل، اور ماں کی مامتا کو ہارر کے انداز میں پیش کیا گیا۔
سائی پلوی نے ایک ایسی ماں کا کردار ادا کیا جسے اپنی بچی کی روح کا سامنا ہوتا ہے، ان کی جذباتیت نے اس فلم کو گہری سمجھ بوجھ بخشی ہے ، یہ ہارر کے ساتھ ایک بہت بڑا پیغام بھی دیتی نظرآتی ہے۔
اتھیرن (2019) – ملیالم
فہد فاضل کے ساتھ سائی پلوی کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا ہے، ہدایتکار ویوک کی یہ ایک نفسیاتی سنسنی خیز فلم ہے جس میں سائی نے ایک ذہنی معذور لڑکی نیتیا کا کردار ادا کیا۔
ان کی خاموشی، حرکات و سکنات اور آنکھوں سے باتیں کرنے کی صلاحیت نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔
این جی کے (2019) – تامل
اس فلم کے نمایاں کرداروں میں سوریا، سائی پلہوی شامل ہیں جبکہ فلم کے ہدایتکار سلور اگھون ہیں،ایک سیاسی سنسنی خیز فلم جس میں سائی نے ایک مضبوط عورت اور بیوی کا کردار نبھایا جو اپنے شوہر کی حکمرانی کی خواہش کے باوجود اپنی ایک ذاتی شناخت برقرر رکھنا چاہتی ہے۔
فلم میں ان کا کردار اگرچہ کچھ نظر انداز کیا گیا مگر ان کی موجودگی ایک توازن کا کام کرتی ہے۔
شیام سنگھ رائے (2021) – تیلگو
راہول سنکرتین کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں سائی پلوی کےساتھ نانی شامل ہیں۔
اس فلم میں دکھایا گیا ہے ایک فلم ساز کو اپنے ماضی کی زندگی کا پتہ چلتا ہے جہاں وہ ایک سوشلسٹ شیام کے طور پر جی چکا ہوتا ہے۔
سائی پلوی نے روزی نامی دیوداسی کا کردار ادا کیا، ان کی رقص اور جذباتی گہرائی اس فلم کا سب سے متاثر کن پہلو ہے۔
گارگی (2022) – تامل
گوتم راماچندرن کی ہدایت کردہ اس فلم میں دکھایا گیاہے کہ کس طرح ایک باپ پر سنگین الزام لگنے کے بعد بیٹی کا سفر جو انصاف کی تلاش میں نکلتی ہے۔
سائی پلوی نے گارگی کے کردار کو نہایت اثرانگیز طریقے سے پیش کیا اور ناظرین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
10 امرَن (2024) – تامل
راج کمار پیریا سوامی کی اس فلم میں سائی پلوی کے ساتھ سیواکارتھیکین نمایاں ہیں،بنیادی طور پر یہ حب الوطنی پر مبنی فلم ہے جو میجر مکند ورادراجن کی موت پر مبنی بایوپک ہے۔
سائی پلوی نے میجر کی بیوی اندھو ربیکا ورغیس کا کردار ادا کیا، جس نے فلم میں جذباتی بنیاد مہیا کی،ان کا کردار قربانی، طاقت اور حوصلے کی علامت ہے۔
سائی پلوی کی انفرادیت
سائی پلوی ان چند فنکاراؤں میں شامل ہیں جو ہر کردار کو اپنی ذات کا حصہ بنا لیتی ہیں، نہ صرف ان کے رومانوی کردار مقبول ہیں بلکہ ان کی تنہا جدوجہد، ماں، بیوی یا بیٹی جیسے کردار بھی ناظرین کو متاثر کرتے ہیں۔
ان کی فطری اداکاری، بغیر میک اپ کے انداز اور ثقافتی گہرائی نے انہیں آج کے دور کی سب سے معیاری اداکارہ بنا دیا ہے۔
اور اب شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے رنبیر کپور کے ساتھ ’رامائن‘میں ان کے سیتا کے کردار کا جو بلاشبہ ان کے لیے ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا۔
سائی پلوی کی دولت :
ہر فلم اسٹار کی زندگی کا ایک ایک پہلو اہمیت رکھتا ہے، لائف اسٹائل ایشیا نامی جریدے کے مطابق سائی پلوی 47 کروڑ بھارتی روپے دولت کی حامل ہیں۔
ان کی دولت کا بڑا حصہ ان کو فلموں میں کام کرنے کی بنا پر حاصل ہوا ہے، اداکارہ ان دنوں بڑے بڑے برانڈز کے لیے ماڈلنگ کے جلوے بکھیرتی بھی نظر آرہی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق پلوی ایک فلم سائن کرنے کے دو سے تین کروڑ روپے لیتی ہیں لیکن انہوں نے بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی فلم رامائن کے لیے 6 کروڑ روپے لیے ہیں۔
معاوضہ بڑھانے کے پیچھے یہ کہا جارہا ہے کہ یہ چونکہ یہ ایک میگا پروجیکٹ ہے اور اس میں رنبیر کپور جیسے اداکار بھی بھاری معاوضہ لے رہے ہیں۔
سائی پلوی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ڈاؤن ٹو ارتھ شخصیت ہیں، ان کا تامل ناڈو میں ایک خوبصورت گھر ہے جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ اپنا بہترین وقت گزارتی ہیں۔
سائی پلوی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ڈاؤن ٹو ارتھ شخصیت ہیں، ان کا تامل ناڈو میں ایک خوبصورت گھر ہے جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ اپنا بہترین وقت گزارتی ہیں۔
سائی پلوی غیر شادی شدہ ہیں اور ان کی کسی کے ساتھ افیئر کی خبریں گرم ہیں۔ پچھلے سال ان کی شادی سے متعلق ایک خبر وائرل ہوئی تھی جو کہ بعد میں جھوٹی ثابت ہوئی۔ پلوی اپنی شادی سے متعلق زیادہ بات کرتی بھی دکھائی نہیں دیتیں۔
-
بالی ووڈ 3 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 17 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 49 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟