لائف اسٹائل
رویندر جڈیجا کے شاہی محل میں خاص کیا؟
رویندر جڈیجا کے شاہی بنگلے کے اندر کا نظارہ، شاہی سازوسامان، جم، تلواریں اور بہت کچھ
رویندر جڈیجا کے شاہی محل میں خاص کیا؟
رویندر جڈیجا کے شاہی بنگلے کے اندر کا نظارہ، شاہی سازوسامان، جم، تلواریں اور بہت کچھ
بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نہ صرف میدان میں ریکارڈ توڑتے ہیں بلکہ اپنی نجی زندگی میں بھی وہ کسی بادشاہ سے کم نہیں۔
وہ گجرات کے شہر جام نگر میں واقع، 10 کروڑ روپے مالیت کے محل جیسے بنگلے میں رہائش پذیر ہیں۔یہ گھر صرف گھر نہیں، ایک جدید محل ہے۔
رویندر جڈیجا کا یہ چار منزلہ بنگلہ جام نگر میں واقع ہے اور اس کا داخلی دروازہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی قلعے کا گیٹ ہو۔ لکڑی سے بنایا گیا یہ نقش و نگار والا دروازہ ہر آنے والے کو شاہی استقبال کا احساس دلاتا ہے۔
گھر کے اندر داخل ہوتے ہی آپ کو ملتی ہے ایک شاندار دنیا ، جہاں ہر دیوار اور چھت پر کاریگری کی مثال نظر آتی ہے۔
فالس سیلنگز، گولڈن لائنز، پالشڈ فرش اور سجے ہوئے صوفے، جیسے کوئی شاہی دربار ہو۔ہر کمرہ الگ انداز لیے ہوئے، اور ہر کونے میں چھپی ہوتی ہے ایک منفرد کہانی۔
سیڑھیاں بھی کسی تاریخی ڈرامے کی یاد دلاتی ہیں لکڑی کی بنی ہوئی بالکونیاں اور برقی جھاڑ فانوس۔
گھر میں موجود بڑی بڑی کھڑکیاں، قدرتی روشنی کو کمرے میں داخل ہونے دیتی ہیں اور ماحول کو پُرسکون بناتی ہیں۔
جہاں ایک طرف پرانی طرز کی کاریگری ہے، وہیں جدید دور کی سیکیورٹی بھی نظر آتی ہے — ڈیجیٹل لاکس، کیمرے، اور جدید سہولیات۔ رنگوں میں نرم کریم، براؤن، اور آف وائٹ کا امتزاج ہے کبھی کبھار گولڈن ہائلائٹس کے ساتھ۔
گھر میں آپ کو نظر آئیں گے تلواریں، جو ان کے جنگجو شوق اور راجپوت وراثت کی یاد دلاتی ہیں۔ساتھ ہی ایک مکمل ہوم جم بھی ہے جہاں وہ اپنی فٹنس پر کام کرتے ہیں۔
گھر کے باہر کا لان صرف نظارے کے لیے نہیں بلکہ ان کا ورک آؤٹ اور چائے پینے کا اسپیس بھی ہے۔
"دلچسپ بات یہ ہے کہ جڈیجا کے پاس ایک علیحدہ فارم ہاؤس بھی ہے، جہاں وہ چار گھوڑے رکھتے ہیں اور ایک سوئمنگ پول بھی ہے جس پر ان کے نام کے ابتدائی حروف کندہ ہیں۔ یہ سب کچھ ان کی شاہانہ زندگی کی مکمل تصویر پیش کرتا ہے۔"
رویندر جڈیجا کا یہ بنگلہ صرف ایک رہائش گاہ نہیں یہ ان کے خواب، محنت، اور وراثت کی ایک جھلک ہے۔ یہ جگہ نہ صرف عیش و عشرت کی علامت ہے بلکہ ان کی روایتی جڑوں اور جدید سوچ کا امتزاج بھی ہے۔
مزید خبریں
-
ناریل کا تیل: ایک قدرتی جادو جو گھریلو کاموں میں بھی معاون
-
قینچی کا خفیہ ہتھیار جو ہر کچن میں ضروری ہے
-
مون سون میں سفید جوتوں کی حفاظت کیسے کریں؟
-
مون سون بلیوز کو شکست دیں: روزانہ کی 5 ڈیسک ایکسرسائزز
-
کن ملکوں کے لوگ سب سے زیادہ اور سب سے کم جیتے ہیں؟
-
کیا آپ کا اے سی آپ کی سانسیں چھین رہا ہے؟
-
شاہد کپور اور میرا راجپوت کے کروڑوں مالیت کے بنگلے میں خاص کیا؟
-
سادگی اور جدیدیت کا امتزاج نواز الدین صدیقی کا آشیانہ
-
وجے مالیا کے گاڑیوں کے شاندار کلیکشن پر ایک نظر
-
بالی وڈ کے 5 سپر اسٹارز کے آشیانوں پر ایک نظر
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death



