سوشل میڈیا

عروب کی ذومعنی پوسٹ نے ڈکی بھائی کو مشکل میں ڈال دیا

ڈکی بھائی اپنی صفائی دینے عروب کی پوسٹ پر جاپہنچے

Web Desk

عروب کی ذومعنی پوسٹ نے ڈکی بھائی کو مشکل میں ڈال دیا

ڈکی بھائی اپنی صفائی دینے عروب کی پوسٹ پر جاپہنچے

عروب کی ذومعنی پوسٹ نے ڈکی بھائی کو مشکل میں ڈال دیا

عروب جتوئی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ذومعنی پوسٹ پر ڈکی بھائی چکرا کر رہ گئے اور فوراً ہی عروب کو پوسٹ کا سیاق و سباق بتانے کا کہا تاکہ وہ قیاس آرائیوں سے بچ سکیں۔

سوشل میڈیا ایک ایسی دنیا ہے جہاں کچھ بھی منہ سے نکل جائے اورسوشل میڈیا کے پنوں پر چسپاں ہوجائے تو وہ کئی لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنے جذبات کا اظہار مختلف پوسٹوں کےذریعے کرتےہیں اور اگر بات کسی جانی پہچانی شخصیت کی آجائے تو اس کی پوسٹیں زیادہ توجہ کی مرکز بن جاتی ہیں۔

خاص طور پر ذومعنی پوسٹوں کو توجہ زیادہ مل جاتی اور پڑھنے والے اپنے طور پر قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں کرنے میں مگن ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک پوسٹ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے کی ، ایک پوسٹ میں عروب جتوئی نے لکھا کہ ’ میں سمجھتی ہوں کہ جو شخص اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکا کرے ، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، اس کو ایکسپوز کرنا چاہیے اور ساتھ ہی اس کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔

عروب کی اس پوسٹ پر قیاس آرائیوں کی بھرمار ہوگئی اور لوگوں نے ان کے اور ڈکی بھائی کے بارے میں تعلقات کو زیر بحث لانا شروع کردیا۔

اس سے پہلے کہ معاملہ اور زیادہ سنگین ہوجاتا ، ڈکی بھائی نے میدان میں انٹری دیدی اور عروب جتوئی کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرکے معاملے کو کلیئر کردیا۔

اسکرین گریب/  ایکس
اسکرین گریب/  ایکس 

ڈکی بھائی نے لکھا کہ ’عروب تم وزرڈ لِز کا نام ہی مینشن کردیتی، سب کو لگ رہا ہے کہ ہمارے بیچ کچھ ہوا ہے، اس پوسٹ کے کمنٹ میں عروب نے ہنسنے والے ایموجیز بنائے۔

کمنٹ سیکشن میں صارفین کی اکثریت نے اسے اٹینشن سیکنگ اور پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔

اب یہاں کافی لوگوں کے دماغ میں یہ سوال ضرور پیدا ہورہا ہوگا کہ یہ وزرڈ لِز کون ہے جس کا نام ڈکی بھائی نے لیا ہے۔

دراصل وزرڈ لِز ایک سوشل میڈیا کانٹینٹ کریٹر ہیں،25 سالہ لِز کا کانٹینٹ خود کو بہتر بنانے، خود سے محبت، ذہنی صحت، اور نسوانی توانائی سے متعلق ہوتا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں اپنے منگیتر سے تعلق ختم کردیا ہے، لِز کا کہنا تھا کہ اس کے منگیتر نے اس کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

لِز نے بتایا کہ ان کے منگیتر لینڈن ایک خفیہ اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ استعمال کرتے تھے تاکہ ایک اور عورت سے بات چیت کر سکیں، بعد میں یہی عورت لِز کی دوست سے رابطے میں آئی اور ساری تفصیل بتائی۔

لِز نے رشتہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی ایک لاکھ ڈالر مالیت کی منگنی کی انگوٹھی بیچیں گی اور اس رقم کو سنگل ماؤں کی مدد کے لیے عطیہ کریں گی۔

تازہ ترین