انفوٹینمنٹ

فرح خان کے کرئیر کا سستا ترین گانا کون ساہے ؟

فرح خان نے بالی وڈ کے کئی مشہور ترین گانوں کی کوریوگرافی کی ہے

Web Desk

فرح خان کے کرئیر کا سستا ترین گانا کون ساہے ؟

فرح خان نے بالی وڈ کے کئی مشہور ترین گانوں کی کوریوگرافی کی ہے

فرح خان نے بالی وڈ کے کئی مشہور ترین گانوں کی کوریوگرافی کی ہے
فرح خان نے بالی وڈ کے کئی مشہور ترین گانوں کی کوریوگرافی کی ہے

معروف کوریوگرافر فرح خان نے مشہور گانے’ شیلا کی جوانی‘ کو اپنے کرئیر کا سستا ترین گانا قرار دیا ہے۔

فلم ’تیس مار خان‘ کا گانا ’شیلا کی جوانی‘ آج بھی ایک آئیکونک سانگ مانا جاتا ہے جس میں اداکارہ کترینہ کیف کے ڈانس اسٹیپس آج بھی فالو ہوتے ہیں۔

فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان نے’ پہلا نشہ‘، ’چھئیاں چھئیاں‘،’ رک جا او دل دیوانے‘ جیسے کئی مشہور نغموں کی کوریوگرافی کی ہے۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں فرح خان نے انکشاف کیا کہ کترینہ کیف پر فلمایا گیا مشہور گانا ’شیلا کی جوانی‘ اُن کے کریئر کا سب سے سستا گانا تھا کیونکہ اس کے لیے کوئی سیٹ تیار نہیں کیا گیا تھا۔

فرح خان حال ہی میں اداکارہ مانسی پاریکھ کے گھر گئیں اور  بات چیت کے دوران مانسی نے اپنی آنے والی فلم شبھچنتک کے بارے میں بتایا کہ یہ ایک گجراتی فلم ہے جس کا بجٹ صرف 5 کروڑ روپے ہے یہ سن کر فرح حیران رہ گئیں۔

فرح نے کہا کہ جب کوئی کہتا ہے کہ اس نے کسی گانے پر بہت زیادہ بجٹ لگایا تو مجھے کوئی خاص حیرانی نہیں ہوتی۔

میرا ماننا ہے کہ جتنا کم بجٹ ہو  اتنا بہتر دماغ چلتا ہے کیونکہ میرے کریئر کا سب سے سستا گانا ’شیلا کی جوانی‘ ہے۔

اداکار مانسی فرح کی بات سن کر حیران رہ گئیں جس پر فرح نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس اس گانے کے لیے کوئی سیٹ نہیں تھا صرف 10 ڈانسرز تھے جہاں ہم نے پورا گانا صرف ساڑھے تین شفٹوں میں شوٹ کر لیا تھا اسیلئے  یہ میرے کریئر کا سے سستا اور بڑے ہٹس میں شامل سانگ ہے۔

بعد ازاں مانسی نے اپنی فلم کی ایک جھلک فرح کو دکھائی جس پر فرح نے مانسی کی بدلی ہوئی شکل کی خوب تعریف کی اور کہا کہ یہ فلم بالکل بھی 5 کروڑ کی نہیں لگ رہی۔

شیلا کی جوانی کے بارے میں

شیلا کی جوانی 2010 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم’ تِیس مار خان‘ کا مشہور گانا ہے،جسے فرح خان نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔

یہ گانا سونُودھی چوہان اور وشال دادلانی نے گایا تھا جبکہ اس کی دھن وشال شیکھر کی جوڑی نے ترتیب دی۔

اس گانے میں کترینہ کیف کو ایک گلیمرس انداز میں پیش کیا گیا، جو ریلیز ہوتے ہی سپر ہٹ ہو گیا اور چارٹ بسٹرز میں شامل ہو گیا۔

فرح خان کی حالیہ مصروفیت

فرح خان حال ہی میں ریئلٹی کُکنگ شو سیلیبریٹی ماسٹر شیف میں بطور میزبان نظر آئیں۔

اس شو میں ججز کے فرائض وِکاس کھنہ اور رنویر برار نے انجام دیے اور اداکار گورو کھنہ نے اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے 20 لاکھ روپے کا نقد انعام جیتا۔

تازہ ترین