وائرل اسٹوریز

بابر اعظم کی مداحوں سے اُلجھنے کی ویڈیو وائرل، ماجرا کیا؟

سابق کپتان کی مداحوں سے اُلجھنے کی وجہ بھی سامنے آگئی

Web Desk

بابر اعظم کی مداحوں سے اُلجھنے کی ویڈیو وائرل، ماجرا کیا؟

سابق کپتان کی مداحوں سے اُلجھنے کی وجہ بھی سامنے آگئی

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بنگلادیش کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد سڑک پر نوجوان مداحوں سے الجھ پڑے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم سڑک کے بیچ میں کچھ مداحوں کے ساتھ الجھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں بابراعظم کو مداحوں نے گھیرا ہوا ہے اور کرکٹر تلخ لہجے میں انہیں کچھ کہہ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے بھیڑ سے نکلے اور اپنی گاڑی کی طرف جاتے دیکھائی دیے۔

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ماجرا کیا؟

ماجد مجید نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے بابر اعظم کی مداح کے ساتھ تلخ کلامی کی اصل وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ 'نماز جُمعہ کے عین دوران قریب سے ویڈیو بنانے سے منع کیا گیا لیکن وہ باز نہ آیا تو نماز کے بعد سختی سے سمجھانا پڑا کہ نماز کی ٹک ٹاک بنانے کا کیا مقصد ہے؟ باقی حاسدین جو بھی کیپشن لگا رہے ہیں وہ اُن کا اور اللہ کا معاملہ ہے'۔

نجی نیوز چینل 'جیو نیوز' کے مطابق بابر اعظم کے قریبی ذرائع سے اس ویڈیو کے حوالے سے رائے طلب کی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ فینز سے الجھنے کا واقعہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔

سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ’بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا'۔

قریبی ذرائع کے مطابق نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین پرفارمنس کے بعد بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا اور بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں انہیں موقع نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین