’بلیک شیپ’ کہلانے والی بھارتی اداکارہ مادھوری
یہ حسینا آج دھک دھک گرل کے نام سے بے حد مشہور ہے

بلاشبہ کئی بالی وڈ اداکاراؤں نے نوے کی دہائی میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور آج بھی ان کی خوبصورتی اور دلکشی کی بدولت انہیں یاد کیا جاتا ہے۔
ان میں کرشمہ کپور، جوہی چاؤلہ، منیشا کوئرالہ، ارمیلا ماٹنڈکر، سونالی بندرے، تبو، اور شلپا شیٹی ان نامور اداکاراؤں میں شامل ہیں جو 90 کی دہائی کی علامت سمجھی جاتی ہیں اور آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں۔
لیکن ایک نام جو سالوں سے امر ہے اور ہمیشہ رہے گا اسکا مقابلہ آج تک کوئی نہ کرسک اور یہ نام کوئی اور نہیں بلکہ دھک دھک گرل کے لقب سے مشہور بالی وڈ کی حسین و جمیل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا ہے۔
جو نہ صرف خود اپنی بے مثال خوبصورتی اور اداکاری کی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کی بہنیں بھی حسن میں کسی سے کم نہیں۔
حالانکہ مادھوری کی بہنیں شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں ہیں لیکن ان کی خوبصورتی دیکھ کر یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ حسن اس خاندان کے لوگوں کو وراثت میں ملا ہے۔
مادھوری کا بے مثال حسن
بالی وڈ کی رنگوں بھری دنیا میں ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت حسینا موجود ہے جو اپنی دلکشی اور خوبصورتی کی بدولت لاکھوں دلوں میں گھر کیے ہوئی ہیں لیکن اداکارہ مادھوری ڈکشٹ میں شاید کچھ اور ہی بات ہے جو انہیں ان سب سے بے مثال بناتی ہیں۔
مادھوری کی پراثر آنکھیں اور نفیس حرکات و سکنات نے انہیں فلم انڈسٹری کی سب سے حسین شخصیت بنا دیا ہے۔
یہ وہ مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے فلموں کے سنہری دور میں انٹری دی تھی اور آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
مادھوری کے بارے میں نہ معلوم حقائق
مہاراشٹری خاندان میں پیدا ہونے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے والد کا نام ’شنکر ڈکشٹ’ اور والدہ کا نام سنیہ لتا ڈکشٹ’ ہے ان کا ایک بھائی اجیت ڈکشٹ اور دو بہنیں روپا اور بھارتی ڈکشٹ ہیں۔
ویسے تو نوے کی دہائی کی ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے سال 1984 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ابودھ’ سے فلم نگری میں قدم رکھا لیکن اپنے دلکش انداز، باوقار موجودگی اور شاندار اداکاری سے جلد ہی فلمی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنالی۔
اور صرف اداکاری تک ہی بات محدود نہ رہی بلکہ انہوں نے خاص طور پر اپنی کلاسیکی رقص ’کتھک’ سے بے پناہ شہرت حاصل کرکے الگ ہی زون میں چلی گئیں۔
حالانکہ مادھوری کی بہنیں روپا اور بھارتی پیشہ ورانہ طور پر شوبز سے منسلک نہیں بلکہ کامیاب پروفیشنلز ہیں روپا ایک سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ جبکہ بھارتی ایک کمپیوٹر انجینئر ہیں۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ مادھوری اور ان کی بہنوں نے تین سال کی عمر سے ہی کتھک سیکھنا شروع کردیاتھا اور وہ تینوں تربیت یافتہ کلاسیکی رقاصائیں ہیں۔
اگرچہ روپا اور بھارتی نے فلمی دنیا میں قدم نہیں رکھا لیکن ان کی فنی مہارت اور خوبصورتی نے ہمیشہ سب کی توجہ حاصل کی ہے۔
اور پھر مداح اس وقت حیران رہ گئے جب مادھوری ڈکشٹ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی بہنیں ان کے ساتھ نظر آئیں اور سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کی بہنیں ہو بہو ان جیسی دکھتی ہیں۔
مادھوری کو ‘بلیک شیپ‘ کا لقب کیسے ملا؟
اور پھر یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ مادھوری ڈکشٹ کو فلمی دنیا میں انکے ناز و انداز اور فنی اداکاری کے سبب دھک دھک گرل کے نام سے پہچانا جاتا ہے لیکن کیا یہ معلوم ہے کہ انکا ایک اور لقب ’بلیک شیپ’ بھی ہے۔
جی ہاں اداکارہ مادھوری شروع میں اپنے خاندان کی ’بلیک شیپ’ کہلاتی تھیں کیونکہ ان کا ابتدا میں شہرت حاصل کرنے یا فلم انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
دراصل ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ ڈاکٹر بنیں اور میڈیکل کی تعلیم حاصل کریں۔
تاہم مادھوری کے اندر موجود جنون اور محنت نے ان کے والد کو قائل کیا کہ وہ اپنی بیٹی کی خواہشات کا ساتھ دیں اور آج یہ بات صاف ظاہر ہے کہ یہ فیصلہ دونوں کے لیے ایک بہترین قدم ثابت ہوا۔
آج مادھوری ڈکشٹ اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان ایک خوبصورت توازن قائم کیے ہوئے ہیں وہ کبھی کبھار فلموں اور ٹی وی شوز میں نظر آتی ہیں اور ایک پُرسکون ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔
مادھوری کی ازدواجی زندگی
مادھوری ڈکشٹ نے 1999 میں اچانک اعلان کیا کہ وہ امریکہ میں مقیم ایک ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔
اس خبر نے پورے بھارت اور ان کے کروڑوں مداحوں کو چونکا دیا کیونکہ کسی کو یہ اندازہ تک نہ تھا کہ مادھوری کسی کے ساتھ رشتے میں ہیں۔
مادھوری کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے ایک کارڈیوتھوراسک سرجن (دل کے ماہر سرجن) ہیں اور ان کا بالی وڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
یہی بات ان کی شادی کو مزید دلچسپ بناتی ہے کیونکہ مادھوری جیسے سُپر اسٹار نے فلمی دنیا سے باہر کے ایک سادہ مگر کامیاب انسان کو اپنی زندگی کا ساتھی چُنا۔
کہا جاتا ہے کہ مادھوری اور ڈاکٹر نینے کی ملاقات مادھوری کے بھائی کے ذریعے ہوئی جو امریکہ میں مقیم تھے اور ملاقاتوں کا سلسلہ کچھ وقت جاری رہا مگر یہ سب کچھ اتنا نجی رکھا گیا کہ میڈیا کو کچھ بھی خبر نہ ہوئی یہاں تک کہ کئی قریبی ساتھی بھی اس رشتے سے لاعلم تھے۔
مادھوری ڈکشٹ اور شری رام نینے کی شادی اکتوبر 1999 میں لاس اینجلس، امریکہ میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تاہم بعد میں ممبئی میں شاندار استقبالیہ منعقد کیا گیا جس میں فلم انڈسٹری کی بڑی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔
شادی کے بعد مادھوری نے بالی وڈ سے ایک لمبا وقفہ لیا اور امریکہ منتقل ہو گئیں اس وقت ان کے مداحوں نے یہ سوچا کہ شاید وہ دوبارہ کبھی فلموں میں نظر نہ آئیں لیکن 2007 میں فلم آجا نچ لے کے ذریعے انہوں نے شاندار واپسی کی۔
-
دلچسپ و خاص 49 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 58 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی