انفوٹینمنٹ

پنکج ترپاٹھی کی بطور بابو راؤ ’اے آئی تصویر‘ مداحوں کو لبھانے میں ناکام

پنکج ترپاٹھی کا اپنا سحر ہے، صارفین کی رائے

Web Desk

پنکج ترپاٹھی کی بطور بابو راؤ ’اے آئی تصویر‘ مداحوں کو لبھانے میں ناکام

پنکج ترپاٹھی کا اپنا سحر ہے، صارفین کی رائے

پنکج ترپاٹھی کا اپنا سحر ہے، صارفین کی رائے
پنکج ترپاٹھی کا اپنا سحر ہے، صارفین کی رائے

بالی وڈ کی موسٹ اوویٹڈ کامیڈی فلم ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ کھٹائی میں پڑتی نظر آرہی ہے کیونکہ لیجنڈری اداکار  پریش راول کے پراجیکٹ سے اچانک الگ ہونے کے بعد اکشے کمار نے تجربہ کار اداکار کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

 جہاں مداح آئیکونک کامیڈی سیریز کی اگلی قسط کے بارے میں بے چینی سے خبروں کا انتظار کر رہے ہیں وہیں بہت سے لوگوں نے پنکج ترپاٹھی کو ‘بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے‘ کے لیجنڈری کردار میں امیجن کرنا شروع کر دیا ہے۔

 اسی اثنا میں اداکار پنکج ترپاٹھی کو بابو راؤ کے روپ میں دکھانے والی ایک AI-جنریٹڈ تصویر بھی سوشل میڈیا وائرل ہو گئی تاہم لگتا ہے کہ یہ تصویر مداحوں کو پسند نہیں آئی جس پر ناظرین اسے منفی ردعمل  دیتے ہوئے ‘رابرٹ پیٹنسن‘ کے بیٹ مین کی طرح قرار دے رہے ہیں۔

اسکریں
اسکریں

سوشل میڈیا وائرل ہونے والی AI-جنریٹڈ تصویر میں پنکج ترپاٹھی کو بابو راؤ کے مشہور موٹے فریم والے چشمے اور خاص ہیئر اسٹائل کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ 

انہوں نے کردار کی مانوس سفید دھوتی اور بنیان بھی پہن رکھی ہے جو سونے کی زنجیر اور بریسلٹ کے ساتھ مکمل ہے یہ تمام چیزیں کلاسک انداز کو اجاگر کرتی ہیں۔

یہ تصویر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی تھی کہ ’کیا پنکج ترپاٹھی 'ہیرا پھیری' میں بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کا کردار ادا کر سکتے ہیں؟ ‘ تاہم ریڈٹ پر اس پوسٹ کو زیادہ تر تنقیدی ردعمل ملا ہے۔

ایک صارف نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پنکج ترپاٹھی اس کردار میں کچھ قابل قدر اضافہ کر سکتے ہیں لیکن وہ پریش راول کی جگی نہیں لے سکتے‘۔

 ایک سارف کا کہنا تھا کہ ‘پنکج 'بابو بھیا کا کردار تو نبھا سکتے ہیں لیکن وہ  براہ راست پریش راول کی جگہ  نہیں لے سکتے کیونکہ پھت ناظرین مسلسل ان کا موازنہ بابو راؤ سے کریں گے اور ان کی کریٹیویٹی کھوجائے گی‘۔

ایک اور صارف نے مزید کہا کہ ‘یہ ویسا ہی ہو گا جیسا رابرٹ پیٹنسن کے بیٹ مین کے ساتھ ہوا تھا‘ ایک تبصرہ میں لکھا تھا کہ ‘دونوں اچھے اداکار ہیں لیکن یہ کردار صرف اور صرف پریش راول ہی کر سکتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ اداکار  سنیل شیٹی نے پریش راول کی جانب سے ‘ہیرا پھیری 3‘ سے علیحدگی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا تھا کہ تجربہ کار اداکار کے بغیر فلم آگے نہیں بڑھ سکتی۔

اے این آئی (ANI) کے ساتھ ایک گفتگو میں سنیل شیٹی نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ اگرچہ ان کے یا اکشے کمار کے بغیر پراجیکٹ کے جاری رہنے کا ایک ہلکا سا موقع ہو سکتا ہے لیکن پریش راول کے بغیر اس کا تصور کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ بابو راؤ کی آئیکونک موجودگی کے بغیر راجو اور شیام کے درمیان کی متحرک کیمسٹری بالکل بے جان ہو جائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  فلم کا دیرپا اثر اس کے آئیکونک کرداروں راجو، شیام اور بابو راؤ کی وجہ سے تھا نہ کہ خود اداکاروں کی وجہ سے اسلیے فلم میں کسی کی بھی کمی واضح طور پر محسوس ہوگی۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مداح اب بھی امید کر رہے ہیں کہ پریش راول اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے اور فرنچائز میں واپس آئیں گے۔