انفوٹینمنٹ
ہیرامنڈی کی اداکارہ شرمین سیگل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
جوڑے نے ابتک یہ خبر خفیہ رکھی ہوئی ہے، بھارتی میڈیا
ہیرامنڈی کی اداکارہ شرمین سیگل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
جوڑے نے ابتک یہ خبر خفیہ رکھی ہوئی ہے، بھارتی میڈیا
بھارت کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی اور نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز ‘ہیرامنڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
صحافی وکی لالوانی کے مطابق شرمین اور ان کے شوہر امان مہتا کے پہلے بچے کی پیدائش 28 مئی 2025 کو ہوئی ہے تاہم اس جوڑے نے ابھی تک سوشل میڈیا پر اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
بات کی جائے اداکارہ شرمین سیگل کی تو اداکارہ کی شادی امان مہتا سے ہوئی ہے جو ٹورنٹ گروپ کی ذیلی کمپنی ٹورنٹ فارماسیوٹیکلز میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔
اس جوڑے نے نومبر 2023 میں اٹلی میں ایک نجی شادی کی تقریب میں سات پھیرے لیے تھے شرمین شادی کے بعد ابتدا میں احمد آباد منتقل ہو گئی تھیں لیکن حالیہ مہینوں میں وہ ممبئی میں مقیم ہیں۔
شرمین سیگل اور امان مہتا کے ہاں بیٹے کی آمد اس جوڑے کے لیے ایک دلی نئی شروعات ہے جس نے بھنسالی خاندان میں بے پناہ خوشیاں بکھیر دی ہیں۔
بھارتی میڈیا اطلاعات کے مطابق بھنسالی خاندان جس میں شرمین، امان، سنجے لیلا بھنسالی اور ان کے والدین دیپک اور بیلا بھنسالی سیگل شامل ہیں اور بچے کی آمد پر بے حد خوش ہیں۔
جیسے جیسے شرمین اپنی فلمی سفر میں آگے بڑھ رہی ہیں ان کے پیاروں اور مداحوں کی غیر متزلزل حمایت ان کی طاقت کا ستون بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کام کے محاذ پر شرمین سیگل آخری بار سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس سیریز ‘ہیرامنڈی‘ میں نظر آئیں جوکہ گزشتہ سال مئی میں ریلیز ہوئی تھی انہوں نے اس تاریخی ڈرامے میں عالم زیب کا کردار ادا کیا تھا۔
شرمین سیگل نے اپنے کریئر کا آغاز 2019 میں فلم ‘ملا ل‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا جسے سنجے لیلا بھنسالی نے پروڈیوس کیا تھا۔
اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے انہوں نے فلموں جیسے ‘باجی راؤ مستانی‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرکے پرعڈکشن کے کام کا تجربہ حاصل کیا۔
نیٹ فلکس کے پیریڈ ڈرامہ ‘ہیرامنڈی’ میں عالم زیب کا کردار اب تک شرمین کی سب سے نمایاں پرفارمنسز میں سے ایک ہے اور ہارر کامیڈی ‘اتیتی بھوتو بھاوا‘ میں بھی نظر آئیں جہاں انہوں نے جیکی شراف اور پرتیک گاندھی کے ساتھ اسکرین شیئر کی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra's striking 'Varanasi' posters leave fans speechless
Priyanka Chopra's birthday celebration comes with stunning 'Varanasi' reveal
'The Odyssey' reviews: Fans call Christopher Nolan's film 'peak cinema'
Rohit Sharma's final ODI? Parthiv Patel hopes for a century at Lord's
Shraddha Kapoor switches to 'do not disturb' mode with her dog
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony




