انفوٹینمنٹ

'سیارا' ٹیزر؛ بالی وڈ ستاروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی

اہان پانڈے ڈیبیو سے پہلے ہی اسٹار بن گئے

Web Desk

'سیارا' ٹیزر؛ بالی وڈ ستاروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی

اہان پانڈے ڈیبیو سے پہلے ہی اسٹار بن گئے

اہان پانڈے ڈیبیو سے پہلے ہی اسٹار بن گئے
اہان پانڈے ڈیبیو سے پہلے ہی اسٹار بن گئے

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ اننیا پانڈے کے کزن اہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم 'سیارا' کا موسٹ اوویٹڈ رومانوی ٹیزر بالآخر جاری کر دیا گیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی بالی وڈ حلقوں میں دھوم مچا دی ہے۔

معروف ڈائریکٹر  موہت سوری کی ہدایت کاری اور اکشے ودھانی کی پروڈکشن کمپنی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم 18 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم سیارا کے ٹیزر ریلیز  کے بعد ہی بالی وڈ اسٹارز نے فلم کے اس ایموشنل اور  متاثر کن ٹیزر پر اپنی محبت اور تعریفوں کی بارش کر دی جوکہ مندرجہ ذیل ہیں۔

 عالیہ بھٹ کا ردعمل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی سیارا کا ٹیزر دیکھ کر کافی متاثر نظر آئیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر ٹیزر ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘موہت سوری کی لو اسٹروی جس میں دو خوبصورت اداکار متعارف ہو رہے ہیں دیکھنے کیلئے میں تیار ہوں‘۔

عالیہ نے مزید کہا کہ ‘یہ تو زبردست ہے‘ جس کے بعد عالیہ فلم کے  ٹائٹل سونگ سے متاثر ہو کر بولیں ‘پی ایس ، کیا ہمیں یہ گانا ابھی مل سکتا ہے؟ پلیز‘۔

اننیا پانڈے کا ردعمل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ  اننیا پانڈے  جو اپنے بھائی کے بالی وڈ ڈیبیو پر  واضح طور پر جذباتی اور پراؤڈ فِیل کررہی تھیں انہوں نے انسٹاگرام پر فلم سیارا کیلئے متعدد اسٹوریز  پوسٹ کیں۔ 

تاہم اپنی پہلی اسٹوری میں اننیا نے لکھا کہ ‘میرا بھائی ایک اسٹار ہے، لو یو آہانی، یہ ٹیزر مزیدار لگ رہا ہے میں فلم کی ریلیز کاانتظار نہیں کر سکتی‘۔

اننیا  نے اپنی کزن الانا پانڈے کی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر  شیئر کی جس میں الانا ٹیزر دیکھ کر جذباتی ہوتی نظر آ رہی تھیں۔ 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنی انسٹاگرام ریل کو کیپشن دیتے ہوئے الانا نے لکھا کہ ‘اپنے چھوٹے بھائی کی فلم کا ٹیزر پہلی بار دیکھنا بہت جذباتی تھا ہم اس لمحے کا بہت عرصے سے انتظار کر رہے تھے‘۔

 جس پر  اننیا نے اس ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اب مجھے ڈبل رونا آ رہا ہے‘۔

تارا ستاریا کا ردعمل

دلکش اداکارہ  تارا ستاریا جن کے بارے میں بھارتی میڈیا پر ایک وقت میں اہان پانڈے کے ساتھ تعلقات کی افواہیں تھیں انہوں نے بھی اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کیلئے ایک دل چھو لینے والی اسٹوری پوسٹ کی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنی اسٹوری کو کیپشن دیتے ہوئے تارا کا کہنا تھا کہ ‘آہانی، بالآخر یہ  لمحہ آہی گیا سچ کہوں تو مجھے تم پر بہت فخر ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘تم دونوں ٹیزرز  میں شاندار لگ رہےہو اور واقعی  اس اچیومنٹ  کے حقدار ہو، اہان اور انیت آپ دونوں اس ٹریلر میں چمک رہے ہیں، موہت سوری کی 

شردھا کپور کا ردعمل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 ڈائریکٹر موہت سوری کے ساتھ اکثر کولیبریشنز کرنے والی بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ  شردھا کپور نے بھی انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے فلم سیارا کا ٹیزر ری پوسٹ کیا۔

 ٹیزر پر مبنی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کو کیپشن دیتے ہوئے شردھا کا کہنا تھا کہ ‘ کاسے کہتے ہیں جادو، موہت سوری کا جادو‘۔

واضح رہے کہ ٹیزر کی تعریف کرنے والی بالی وڈ کی دیگر معروف شخصیات میں ارجن کپور، شرواری واگھ اور بپاشا باسو  بھی شامل تھیں۔

فلم سیارا کے بارے میں

فلم 'سیارا' کا ٹیزر ایک منٹ اور پندرہ سیکنڈ پر مشتمل ہے جو ایک گہری اور جذباتی محبت کی کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے۔

ٹیزر میں محبت، بریک اپ، درد اور خوشگوار انجام کی خواہش کو خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔

یش راج فلمز نے ٹیزر جاری کرتے ہوئے اپنے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیپشن لکھا کہ ‘محبت کی ایک کہانی جو آپ کا دل توڑے گی بھی اور پھر اسے جوڑ بھی دے گی‘۔

فلم 'سیارا' کو ایک ایسی رومانوی کہانی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جو شائقین کے دلوں کو چھولے گی ہدایت کار موہت سوری، جو 'عاشقی 2' اور 'ملنگ' جیسی کامیاب رومانوی فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں 'سائیارا' کے ذریعے ایک بار پھر رومانوی صنف میں اپنی مہارت دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

ٹیزر میں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی آن اسکرین کیمسٹری بھی بہت دلکش نظر آرہی ہے جو دیکھنے والو کو فلم عاشقی 2 سے آر جے اور روحی کی یاد دلارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سیارا 18 جولائی 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین