انفوٹینمنٹ
سحرخان کی فیصل قریشی سے پہلی بار ملاقات کہاں ہوئی؟
سحرخان کی فیصل قریشی سے پہلی بار ملاقات کہاں ہوئی؟
پاکستانی معروف اداکارہ سحر خان نے ہردلعزیز اداکار فیصل قریشی سے پہلی اپنی پہلی ملاقات کا احوال بتادیا۔
ڈرامہ سیریل ’’فرق‘‘ میں فیصل قریشی کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سحر خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’فیصل قریشی ان اداکاروں میں سے ہیں جن کے ڈرامے دیکھتے دیکھتے ہم بڑے ہوئے ہیں، ایک کمال ایکٹر کے ساتھ وہ ایک اچھے انسان بھی ہیں، ان کے دوستانہ رویے کی وجہ سے ساتھ کام کرنا ایک تجربہ ثابت ہوا۔
اداکارہ نے کہا کہ ’فیصل قریشی انڈسٹری کے بڑے ناموں میں شامل ہیں لیکن انہوں نے سیٹ پر سینئر ہو کر کوئی بلاجواز غصہ نہیں دکھایا بلکہ اکثر وہ مجھے چھیڑتے تھے کہ تم بہت بولتی ہو۔‘
سحر خان نے بتایا کہ ان کی فیصل قریشی سے پہلی ملاقات ایک شو پر ہوئی تھی، شاید اس دن پاکستان ٹیم کا میچ تھا اور وہ بیک اسٹیج دعا کر رہے تھے، اسٹیج کے پیچھے سب رو رہے تھے لیکن جب شو اسٹارٹ ہوا تو سب کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’وہ کوئی بھی کردار کرنے سے پہلے سوچتی نہیں ہیں کہ سامنے کون سینئر اداکار ہے بلکہ وہ اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کو ترجیح دیتی ہیں، چاہے سامنے کوئی بھی ہو اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرتے ہوئے نہیں گھبرائیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سحر خان ڈرامہ سیریل ’فرق‘ سے قبل ہرپل جیو پر نشر ہونے والے ڈرامے زخم، فاسق اور رنگ محل میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together


