انگوٹھی کے بعد یشماگل کا ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام
اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بے مثال جوڑی اداکارہ یشما گل اور ہانیہ عامر کی دوستی کے چرچے تو بے حد مشہور ہیں لیکن چند دنوں قبل دنوں کی جانب سے انگوٹھی کا تبادلہ کرنے کے بعد اب شادی کے پیغامات بھیجنا فینز کو کچھ ہضم نہیں ہورہا۔
شوبز انڈسٹری میں بہترین دوستی کی جیتی جاگتی مثال دیکھنی ہوتو اداکارہ یشما گل اور ہانیہ عامر پر ایک نظر ڈال لیں یہ اداکارائیں نہ صرف انڈسٹری میں راج کررہی ہیں بلکہ اپنی بے باک شخصیت، سوشل میڈیا پر شوخیوں اور موج مستی سے سب کو اپنا گرویدہ بنائے رکھتی ہیں۔
زندگی کے ہر موڑ پر، خوشی اور غمی میں یہ دونوں نہ صرف ایک ساتھ پائی جاتی ہیں بلکہ ہر طرح سے ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتی نظر آتی ہیں۔
سالگرہ ہو یا کوئی ایونٹ یہاں تک کہ یشما گل کی پالتو بلی جوجو کے مرنے پر بھی ہانیہ عامر نے دل کھولا اور اپنا پالتو بلا ’ایشوریا’ یشما کی گود میں ڈال کر محبت اور لازوال دوستی کا ثبوت پیش کردیا۔
اور پھر ان سب کے بعد مداحوں نے وہ وقت بھی دیکھا جب حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں یشما گل اور ہانیہ عامر ایک دوسرے کو جیولری کے شو روم میں انگوٹھیاں پہناتے نظر آئے۔
ویڈیو میں پہلے ہانیہ عامر اپنی سہیلی یشما گل کو انگوٹھی پہنا رہی ہیں جس کے بعد یشما گل بھی اپنی دوست کو انگوٹھی پہناتی ہیں۔
تاہم یشما ہانیہ کو انگوٹھی پہناتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘ہانیہ کی شادی مجھ سے ہورہی ہے، یہ بات بہت امپورٹنٹ ہے‘ جس کے بعد یشما اپنی سیہلی کو انگوٹھی پہنا کر ‘مائن‘ کی صدا بھی لگاتی ہیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی کچھ لوگوں نے دونوں کی دوستی کو سراہا وہیں سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر نئی نسل میں ‘بے راہ روی‘ پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا خاص طور پر خواتین صارفین نے دونوں اداکاراؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
تاہم اب شاید بات انگوٹھی یا تحفے تحائف تک ہی محدود نہ رہی بلکہ یشما گل نے اپنی بی ایف ایف کو شادی کا پیغام بھی بھیج دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شارٹ زیر گردش ہے جس میں یشما گل اپنے دوست ہانیہ عامر کو شادی کی آفر کررہی ہیں۔
اسکرین شارٹ کے مطابق،’ یشما گل ہانیہ عامر سے کہتی ہیں کہ ’مجھ سے شادی کرلو’۔
اس بولڈ پروپوزل کے جواب میں اپنے مخصوص انداز، چلبلی باتوں اور برجستہ مزاح کے ساتھ ہانیہ نے اس پروپوزل کو نہایت شاندار اور قابلِ فہم انداز میں ٹالتے ہوئے لکھا کہ‘لائن میں لگ’۔
ہانیہ کے یہ الفاظ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ان کے پاس رشتوں کی لائن لگی ہوئی ہے لیکن وہ ابھی فی الحال اپنے سنگل ایرا کو خوب انجوائے کررہی ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین اس پروپوزل پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ،’بھئی ان سب کی پاکستان کی اجازت نہیں ہے’ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،‘یشما باجی میں کچھ تو گڑ بڑ ہے‘۔



