اسکینڈلز

سعیدہ امتیاز کی شادی یا محض ایک پرینک، حقیقت کیا؟

اداکارہ نےمبہم انداز میں اچانک اپنی شادی کا اعلان کرکے فینز کو دنگ کردیا

Web Desk

سعیدہ امتیاز کی شادی یا محض ایک پرینک، حقیقت کیا؟

اداکارہ نےمبہم انداز میں اچانک اپنی شادی کا اعلان کرکے فینز کو دنگ کردیا

اداکارہ نےمبہم انداز میں  اچانک اپنی شادی کا اعلان کرکے فینز کو دنگ کردیا
اداکارہ نےمبہم انداز میں اچانک اپنی شادی کا اعلان کرکے فینز کو دنگ کردیا

پاکستانی نژاد امریکی ماڈل و معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اچانک اپنی شادی کا اعلان کرکے فینز کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

جی ہاں یہ وہی اداکارہ ہیں جن سے متعلق ماضی میں یہ  افواہیں سرگرم ہوئیں تھیں اداکارہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور اپنے گھر سے مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

بعدازاں اداکارہ نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید بھی کردی تھی اور بتایا تھا کہ انکا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا جسکے بعدموت کی افواہیں پھیلائی گئیں۔

بات کریں اداکارہ کے پیشہ ورانہ کرئیر کی تو  وجود، ریڈرم اور تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز نے ریئلٹی شو تماشا گھر سے شہرت حاصل کی جس کے بعد انہیں اداکاری کی دنیا میں اپن فن کا لوہا منواتے دیکھا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے اور تعلیم کیلئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ امریکا کا بھی دورہ کیا بعد ازاں اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا اور اب وہ اپنی جاندار اداکاری کے سبب پاکستان بھر میں اپنی ایک پہچان رکھتی ہیں۔

حال ہی میں سعیدہ امتیاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کا اعلان کرکے اس خوشی کو فینز کیساتھ بھی بانٹ دیا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں دلہنیا سعیدہ امتیاز سفید عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں تاہم اس پوسٹ میں کہیں بھی انکے دولہا کی موجودگی ظاہر نہیں ہورہی اور نہ ہی کوئی شادی کا وینیو اور مہمان موجود ہیں۔

سونے پر سہاگہ اداکارہ نے کیپشن میں بھی ذومعنی الفاظ کا استعمال کیا جو انکے فینز کو کشمکش میں مبتلا کرگیا۔

سعیدہ امتیاز نے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش ہوں اور کلاش ولا کے ایون فورٹ اِن جیسے خوبصورت مقام پر اپنے بہترین دوست سے شادی کر کے خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں۔‘

ساتھ ہی سعیدہ نے اپنی ڈریس ڈیزائنر ’بریز آفیشل’ کی دلہن بننے فوٹوگرافر ’رضوان بیگ اور منزہ رضوان’ کو اپنے خوابوں کو کیمرے میں قید کرنے، میک اپ آرٹسٹ ‘فاطمہ غفار خان’ کو اپنی خوبصورتی نکھارنے پر انہیں ٹیگ کیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

ابھی یہ پوسٹ منظر عام پر آئی ہی تھی کہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شادی کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سعیدہ امتیاز کی شادی، حقیقت کیا؟

تاہم اداکارہ کی شادی کی مبارک باد کا یہ سلسلہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا اور حقیقت کھل کر سب کے سامنے آگئی۔

کمنٹ کرتے مداحوں نے اداکارہ کو شادی کی مبارک باد دی اور جلد کپل فوٹوز دیکھنے کی خواہش ظاہر کی لیکن اداکاہ نے خود کمنٹ سیکشن میں لوگوں کے تبصروں پر جواب دیا کہ شادی کا ایک دن ضرور آئے گا اور یہ سب مستقبل میں ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ برائیڈل شوٹ محض ایک تشہری مہم کا حصہ تھا جبکہ حقیقت اسکے بالکل برعکس ہے اور سعیدہ امتیاز فی الحال سنگل ہیں۔