فلم / ٹی وی

ماہرہ اور ہمایوں کی ’لو گرو‘ کا پشتو گانا ’سدا آشنا‘ بھی تباہی مچاگیا

پشتو گانا ماہرہ خان کی شادی کی یادیں تازہ کرگیا

Web Desk

ماہرہ اور ہمایوں کی ’لو گرو‘ کا پشتو گانا ’سدا آشنا‘ بھی تباہی مچاگیا

پشتو گانا ماہرہ خان کی شادی کی یادیں تازہ کرگیا

پشتو گانا ماہرہ خان کی شادی کی یادیں تازہ کرگیا
پشتو گانا ماہرہ خان کی شادی کی یادیں تازہ کرگیا

اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی موسٹ اویٹڈ فلم ’لوگرو’ کی پشتو میوزک ویڈیو بھی ریلیز ہوتے ہی چھا گئی۔

جیسے جیسے عید الاضحیٰ نذدیک آتی جارہی ہے وہیں انتظار کی گھڑیاں کم ہوتی چلی جارہی ہیں کیونکہ اس بڑی عید پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی دلچسپ کیمسٹری پر مبنی فلم ’لوگرو’ کی نمائش کی جائے گی جسکا فلمی شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

تاہم عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی بڑی بجٹ کی رومانوی کامیڈی فلم ’لوگرو’کی ریلیز سے قبل ماہرہ اور ہمایوں اپنی پرجوش تشہری مہم سے فلم کو ہر صورت کامیاب بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

 یہی وجہ ہے کہ یہ جوڑی حالیہ دنوں فلم کی پروموشن کیلئے امریکہ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرتی نظر آئی اور اب پاکستان واپس آنے کے بعد مختلف انٹرویوز کا حصہ بنی دکھائی دے رہی ہے۔

اسی کیساتھ فلم کی سینما گھروں میں نمائش سے قبل وقتاً فوقتاً گانے بھی ریلیز کیے جارہے ہیں پہلے پروموشنل سانگ ’آ تینوں موج کراواں’، پھر ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ اور پھر رومانٹک سانگ ’بے خبریاں’ جاری کیا گیا جس نے لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

اور اب کچھ دیر قبل فلم کاویڈنگ  پشتو گانا اے آر وائے ڈیجیٹل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا جاچکا ہے جسے چند گھنٹوں میں تقریباً 36 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

’سدا آشنا’ نامی اس پشتو ویڈنگ سانگ میں اس بار فلم کے مرکزی جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کیساتھ احمد علی بٹ بھی  پشتو گانے پر رقص کرتے نظرآرہے ہیں۔

ویڈیو پر غور کیا جائے تو ثقافتی رنگ لیے پشتو نغمہ دل چھو لینے والے بول اور دھن پر مبنی ہے جبکہ پوری کاسٹ پشتون ڈانس کی نقل کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے دل جیت رہی ہے۔

1 منٹ 57 سیکنڈ پر مشتمل اس میوزک ویڈیو پر غور کیا جائے تو ماہرہ خان ایک پشتون دلہن کے روپ میں نظرآرہی ہیں جسے دیکھ کر مداح ماہرہ خان کی اصل شادی کی تادیں تازہ کربیٹھے۔

کیونکہ اس گانے میں ماہرہ خان نے وہی دوپٹہ پہنا تھا جو انہوں نے سلیم کریم سے دوسری شادی کے وقت اپنے مایوں کے دن پہن کر لُک کو چار چاند لگائے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ دیگر گانوں کی طرح اس گانے کو بھی فلمی شائقین اور میوزک کے متوالوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

میوزک ویڈیو کی تفصیلات کی بات کریں تو  سدا آشنا کو جنید کامران صدیقی اور شانی ارشد نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے جبکہ کمپوزیشن  بھی جنید کامران صدیقی نے ہی ترتیب دی ہے اور گانے کے بول بھی انہوں نے ہی لکھے ہیں۔

جیسے ہی ویڈیو منظر عام پر آئی وہی سوشل میڈیا پر عوام کا زبردست ردعمل آیا۔ کسی نے  گانے کو ’روح کی زبان’ قرار دیا ہے تو کوئی اس رائبز پر تعریفیں کرنے سے نہیں تھک رہا۔

ایک صارف نے لکھا کہ،’واہ، میں پشتون ہوں۔ یہ میری ثقافت ہے’، ایک اور صارف نے لکھا کہ،’یہ وائب تو خوشگوار ہے’۔

ساتھ ہی کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہیں ماہرہ خان کی شادی یاد آگئی ایک صارف نے لکھا کہ،‘ماہرہ خان بالکل اپنی مہندی والے دن جیسی لگ رہی ہیں جو کہ بہت دل کو چھو لینے والا لمحہ تھا۔’