فیشن

ماہرہ خان کے پختون لُک کا ڈیزائنر کون، قیمت کتنی؟

ماہرہ خان نے اپنے مایوں کا دوپٹہ بھی اسٹائل کیا

Web Desk

ماہرہ خان کے پختون لُک کا ڈیزائنر کون، قیمت کتنی؟

ماہرہ خان نے اپنے مایوں کا دوپٹہ بھی اسٹائل کیا

ماہرہ خان نے پشتون لُک کا ڈیزائنر کون، قیمت کیا؟
ماہرہ خان نے پشتون لُک کا ڈیزائنر کون، قیمت کیا؟

ماہرہ خان کا فلم 'لَو گورو' کے پشتو گیت 'سدا آشنا' میں اپنایا گیا انداز فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ماہرہ خان اپنے حسین لُکس کی وجہ سے خاصا مشہور ہیں اور وہ نت نئی دلکش لُکس اپناتی رہتی ہیں تاکہ انکی یہ شہرت کبھی خراب نہ ہو۔

ان دنوں ماہرہ خان اپنی پاکستانی فلم 'لَو گورو' کی پروموشن میں مصروف ہیں اور میٹ اینڈ گریٹ و دیگر ایونٹس میں حسین ترین لکس لیے نظر آرہی ہیں۔

اب تک ماہرہ خان کے پروموشنل ایونٹس کے لُکس چرچوں میں آرہے تھے لیکن اب فلم کے حالیہ ریلیز گیت 'سدا آشنا' کا لُک سب کی نظروں میں آچکا ہے۔

یاد رہے کہ فلم کی سینما گھروں میں نمائش سے قبل وقتاً فوقتاً گانے بھی ریلیز کیے جارہے ہیں پہلے پروموشنل سانگ ’آ تینوں موج کراواں’، پھر ٹائٹل سانگ ‘دل توڑن والیا‘ اور پھر رومانٹک سانگ ’بے خبریاں’ جاری کیا گیا جس نے لاکھوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

اور اب فلم کاویڈنگ پشتو گانا 'سدا آشنا' اے آر وائے ڈیجیٹل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا گیا جسے چند گھنٹوں میں تقریباً 36 ہزار سے زائد ویوز ملے۔

ماہرہ خان اس گیت میں ایک پختون لڑکی کے گیٹ اپ میں نظر آئیں اور فینز کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

ماہرہ خان کا یہ حسین کلی دار پاکستانی ڈیزائنر 'زینب سلمان' کا شاہکار ہے جس نے ماہرہ خان کی دلکشی میں واضح اضافہ کردیا۔

مسٹرڈ کلر اس کلی دار پر گولڈ سیکوئنسس، موتی کے علاوہ مسٹرڈ اور گرین دھاگے کا کام کیا گیا ہے جبکہ گھیرے پر چوڑا بارڈر بنا کر اس پر نفیس کام کیا گیا ہے۔

کلی دار کی باڈی کو سیاہ کوٹی اسٹائل دیا گیا ہے جبکہ اس کلی دار کے ساتھ مسٹرڈ کلر شرارہ پینٹس کو اسٹائل کیا گیا ہے۔

'زینب سلمان' کی آفیشل ویب سائٹ پر اس حسین جوڑے کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے لکھی ہوئی ہے جس میں دوپٹہ بھی شامل ہے لیکن ماہرہ خان نے 'سدآشنا' میں زینب سلمان کا ڈیزائن کردہ دوپٹہ نہیں پہنا بلکہ کندھے پر اپنے مایوں کا دوپٹہ سیٹ کیا اور سر پر خوب کام والا سرخ دوپٹہ اوڑھا۔

ماہرہ خان نے اپنے مایوں پر ڈیزائنر زارا شاہ جہاں کا دوپٹہ اوڑھا تھا۔ انکے مایوں پر بھی یہ دوپٹہ ان پر خوب جچا تھا اور اب فلمی گانے میں بھی یہ دوپٹہ ان کے لُک کو دلکش بناتا نظر آیا۔

تصاویر یہاں دیکھیں:

ماہرہ خان کے پختون لُک کا ڈیزائنر کون، قیمت کتنی؟
ماہرہ خان کے پختون لُک کا ڈیزائنر کون، قیمت کتنی؟


تازہ ترین