فیشن
نیلی پشواس میں ایمن خان کا حسن دو آتشہ ہوگیا
حسین جوڑے کی قیمت کیا؟
نیلی پشواس میں ایمن خان کا حسن دو آتشہ ہوگیا
حسین جوڑے کی قیمت کیا؟
پاکستانی اداکارہ ایمن خان کا نیلی پشواس زیب تن کر کے ہر سو حسن کے جلوے بکھیر دیے۔
معصوم شکل و صورت کی مالک ایمن خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن منیب بٹ کے ساتھ شادی کے بعد سے وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔
ایمن خان یوں تو شادی سے قبل شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری سے خاص مقام حاصل کرچکی تھیں لیکن انہوں نے اپنی نجی و ازدواجی زندگی کو شوبز کی چاق و چوبند کی دنیا پر ترجیح دی اور شوہر منیب بٹ اور دو بیٹیوں امل اور مرال کے ساتھ خوشحال زندگی گزارنا پسند کیا۔
اب ایمن خان طویل عرصے بعد پھر سے ماڈلنگ کرتی نظر آنے لگی ہیں جو ممکنہ طور پر انکی اداکاری کی دنیا میں واپسی کا راستہ بھی نکال لائے۔
ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ نیلی پشواس میں ملبوس ہو کر پوز دیتی دکھیں۔
ایمن خان ان تصاویر میں کلاتھنگ برانڈ 'ابان زوہان' کا شاہکار پہنی ہوئی ہیں۔ شیفون انگرکھا میکسی پر سیکوئنس سے بوٹیاں بنائی گئی ہیں۔
سلیوس اور گھیرے پر حسین کام کے علاوہ انگرکھا ڈوری لگائی گئی ہے جبکہ شیفون کا دوپٹہ پہنا گیا جس پر ستارہ ورک کے ساتھ گوٹا پٹی لگائی گئی۔
اس حسین پشواس کا نام 'نیاب پیکاک' ہے جس کی قیمت کلاتھنگ برانڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر 11 ہزار 900 روپے لکھی ہوئی ہے۔
تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz


