فیشن
ثانیہ مرزا کا ویسٹرن لُک اور مسکراہٹ تعریفوں کا مرکز
ثانیہ مرزا کا ویسٹرن لُک اور مسکراہٹ تعریفوں کا مرکز
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی دلکش ویسٹرن لُکس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا کر فینز کو متوجہ کرلیا۔
ثانیہ مرزا جنہوں نے ٹینس کورٹ میں شاندار پرفارمنس سے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے اپنے 20 سالہ شاندار ٹینس کریئر میں خواتین کے ڈبلز میں عالمی ریکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے سمیت 6 بڑے ٹائٹلز اور متعدد اعزازات اپنے نام کیے اور خوب دولت و شہرت حاصل کی۔
ثانیہ مرزا نے بھارت کا نام ٹینس کی دنیا میں روشن کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اپنے کریئر کے عروج پر ہی 2023 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ثانیہ مرزا کی ایک وجہئ شہرت پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی اور پھر طلاق بھی رہی ہے لیکن وہ زندگی میں آنے والی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا ہنر جانتی ہیں اس لیے طلاق کے بعد بھی اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار زندگی جیتی نظر آتی ہیں۔
ثانیہ مرزا فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی لائیف اپڈیٹ دیتی رہتی ہیں جن میں وہ اذہان، اپنی بہن انعم اور بھانجی دعا کے ساتھ زیادہ تر نظر آتی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ سیاہ ٹینک ٹاپ کے ساتھ چوڑے پائنچوں والا ٹراؤزر پہنی دکھیں۔
ثانیہ مرزا نے ٹینک ٹاپ پر سفید بٹن شرٹ جیکٹ کے اسٹائل میں پہنی اور اپنے لُک کو دلکش بنایا۔
ثانیہ مرزا نے اپنے لُک کو مکمل کرتے ہوئے آنکھوں پر سیاہ گوگلز، کانوں میں سنہری بالیاں، ہاتھوں میں بینگلز، گھڑی اور بریسلیٹ پہنے اور زلفوں کو جوڑے میں باندھنے کے علاوہ ہاتھ میں ایک سیاہ چھوٹا ہینڈ بیگ پکڑا۔
ثانیہ مرزا ان تمام تصاویر میں پوز دیتے ہوئے کھلکھلا کر ہنستی نظر آئیں اور اپنے اعتماد اور اسٹائل سے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ثانیہ مرزا کے فینز انکی کھل کر تعریف کرتے دکھ رہے ہیں اور انکے اسٹائل کے علاوہ انکی مسکراہٹ پر بھی دل ہارتے دکھ رہے ہیں۔
تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Lawrence Welk Show’ singer Guy Hovis breathes his last at 84
Why Channing Tatum says working with child actor in 'Josephine' scared him
Palash Muchhal responds to ₹40 lakh cheating allegations
Dakota Johnson fuels dating speculations with Role Model
Guy Fiere brings on surprising new transformation for 58th birthday
Dakota and Elle Fanning dazzle in all-black sisters’ night out
Brooklyn Beckham's wedding DJ spills on THAT Victoria’s dance moment
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed



