انفوٹینمنٹ

ہمیش بھی ’ہیراپھیری3‘ سے بابوبھیا کی ایگزٹ پر ناخوش

ہمیش ریشمیا نے حالیہ کانسرٹ میں اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا

Web Desk

ہمیش بھی ’ہیراپھیری3‘ سے بابوبھیا کی ایگزٹ پر ناخوش

ہمیش ریشمیا نے حالیہ کانسرٹ میں اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

’پھر ہیرا پھیری‘ کا مشہور گانا ’ جمعرات ‘ گانے والے معروف پلے بیگ سنگر و موسیقار ہمیش ریشمیا نے بھی پریش راول کی فلم کے سیکوئل سے ایگزٹ پر افسوس کا اظہار کردیا۔

گزشتہ چند دنوں سے مداحوں کے خواب اس وقت ٹوٹ گئے جب یہ خبر سامنے آئی کہ پریش راول نے ’ہیرا پھیری 3‘ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

اس خبر پر نہ صرف سنیل شیٹی، اکشے کمار اور جونی لیور نے ردِ عمل دیا بلکہ اب اس فہرست میں نیا نام گلوکار و موسیقار ہیمیش ریشمیا کا بھی شامل ہو چکا ہے، جنہوں نے پریش راول کی اداکاری کی کھل کر تعریف کی۔

ممبئی میں اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران، ہیمیش ریشمیا نے جہاں حاضرین کو اپنے نغموں پر جھومنے پر مجبور کیا، وہیں ’ہیرا پھیری‘ کے حوالے سے ایک جذباتی لمحہ بھی آیا۔

جب وہ ’پھر ہیرا پھیری‘ فلم کا گانا ’جمعرات‘ گانے والے تھے تو اس سے پہلے انہوں نے پریش راول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہیرا پھیری‘ میں وہ شاندار تھے،’پھر ہیرا پھیری‘ میں بھی شاندار تھے، وہ بہت زبردست ہیں۔

پھر انہوں نے کہا کہ ’ہیراپھیری‘ اور بابو راؤ دونوں ایک دوسرے کے لیے ضروری ہیں۔

مداحوں کا ماننا ہے کہ اگر ’ہیرا پھیری 3‘ میں پریش راول بابو راؤ کا کردار ادا نہیں کرتے تو فلم کا مزہ اور اس کی چاشنی ویسی نہیں رہے گی جیسی پہلے دونوں حصوں میں تھی۔

پریش راول کے فلم سے الگ ہونے کی وجوہات:

ذرائع کے مطابق، پریش راول نے تخلیقی اختلافات کے باعث ’ہیرا پھیری 3‘ سے علیحدگی اختیار کی ہے۔

 تاہم بعد میں خود اداکار نے ایکس پر وضاحت کی کہ ان کے جانے کی وجہ تخلیقی اختلافات نہیں بلکہ ان کے دل میں اب بھی فلم ساز پریا درشن کے لیے بے پناہ محبت، عزت موجود ہے۔

تازہ ترین