انفوٹینمنٹ
بچپن میں کبھی اداکارہ بننے کا نہیں سوچا، رشمیکا مندانا
اداکاری کا سفر مثبت تبدیلی کا باعث بنا، اداکارہ
بچپن میں کبھی اداکارہ بننے کا نہیں سوچا، رشمیکا مندانا
اداکاری کا سفر مثبت تبدیلی کا باعث بنا، اداکارہ
بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رشمیکا مندانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کبھی اداکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا۔
رشمیکا مندانا کا بالی وُڈ میں اب تک کا سفر خاصا دلچسپ رہا ہے، ان کی پہلی بالی وڈ فلم ’انیمل‘ جس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں، ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔
اس کے بعد انہوں نے وکی کوشل کے ساتھ فلم ’چھاوا‘ میں کام کیا، جو ایک اور بلاک بسٹر رہی۔
تاہم سلمان خان کے ساتھ فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی، حال ہی میں ایک انٹرویو میں رشمیکا نے اپنے کریئر سے جڑی دباؤ کی کیفیت کے بارے میں کھل کر بات کی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں کبھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھیں لیکن یہ پیشہ ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا سبب بنا، اسی لیے وہ مشکلات کو رکاوٹوں کے بجائے سبق سمجھتی ہیں۔
رشمیکا نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ جب کامیابی اور توقعات کے دباؤ کی بات آتی ہے تو میں ہمیشہ اس حقیقت سے آگاہ رہتی ہوں کہ زندگی میں کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا، میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں، آج سب کچھ ہو سکتا ہے اور کل سب کچھ بدل سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچ مجھے زمین سے جوڑے رکھتی ہے، مجھے خوش قسمتی حاصل ہے کہ میرا ایک مضبوط سپورٹ سسٹم ہے،میرا خاندان، قریبی دوست اور میری ٹیم جو ہمیشہ مجھے اصل حقیقت سے جوڑے رکھتے ہیں، چاہے حالات اچھے ہوں یا برے۔
رشمیکا مندانا نے یہ بھی بتایا کہ بچپن میں وہ اداکارہ بننے کا سوچتی بھی نہیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو میں نے بچپن میں اداکارہ بننے کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن اب مڑ کر دیکھتی ہوں تو شکر گزار ہوں کہ میں نے یہ قدم اٹھایا کیونکہ اس نے میری زندگی کو کئی اہم طریقوں سے بدل دیا۔
رشمیکا نے اپنی زندگی میں تنقید اور تعریف دونوں کا سامنا کیا ہے۔ اگرچہ وہ ستائش کو سراہتی ہیں، وہ تنقید کو بھی مصیبت کے بجائے سیکھنے کا ذریعہ سمجھتی ہیں۔
اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی سخت سبق نہیں ملا لیکن راستے میں کئی قیمتی تجربات ضرور حاصل ہوئے،ان میں سب سے اہم یہ ہے کہ ہمیشہ اپنی بہترین کوشش کرو اور پوری ایمانداری سے کام کرو لیکن دوسروں کو خوش کرنے کے بوجھ میں خود کو نہ دباؤ، اپنی خوشی اور ذہنی سکون کو ہمیشہ ترجیح دو۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours




