راجپال یادو کا بالی وڈ میں 'نیپوٹیزم' کے راج پر دو ٹوک بیان
دو ٹوک بیان میں اپنی مثال بھی دے ڈالی

بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار راجپال یادو نے بالی وڈ میں نیپوٹیزم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
بالی وڈ کی ' ڈھول' ، ' چھپ چھپ کے' اور 'پارٹنر' جیسی سپر ہٹ فلموں کو اپنی بہترین اداکاری سے مزاح بخشنے والے اداکار راجپال یاد نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے چند مشکل ترین دنوں کے متعلق بتایا۔
راجپال یادو نے جو بھی کردار نبھایا اس کو اس قدر دلجوئی سے ادا کیا کہ مختصر اسکرین ٹائمنگ کے باوجود پوری فلم میں انکا کردار بھی مشہور لازمی ہوا۔
بات فلم 'چھپ چھپ کے' کے 'بانڈیا' کی کی جائے یا پھر 'بھول بھلیاں' کے 'چھوٹے پنڈت' کی راجپال یادو کی جانب سے فلم میں شامل کیا گیا مزاح کا عنصر کوئی اور نہیں لاسکتا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب اسٹار کڈز اکثر سرخیوں میں ہوتے ہیں اور ہر نئی فلم ریلیز کے ساتھ نیپوٹزم پر بحث چھڑ جاتی ہے اداکار راجپال یادو کی حالیہ گفتگو ایک سادہ مگر حقیقت پسندانہ مؤقف کے طور پر سامنے آئی ہے۔
راجپال یادو تقریباً 40 برس سے فلمی دنیا میں سرگرم ہیں۔ اس لیے جب وہ انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہیں تو لوگ دھیان سے سنتے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجپال یادو نے فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم کے حوالے سے دو ٹوک بات کی۔
راجپال یادو نے کہا کہ 'سچ کہیں تو اگر نیپوٹیزم کا بالی وڈ پر راج ہے تو پھر شاہ رخ خان نے کیسے یہ مقام پایا؟ یا پریش راول، انوپم کھیر، اکشے کمار، جونی لیور اور میں بھی کیسے یہاں اپنی جگہ بنا پایا؟'
انہوں نے کہا کہ 'انڈسٹری میں تعلقات آپ کو ضرور یہاں داخل ہونے کیلئے دروازہ مہیا کردیتے ہیں لیکن صرف آپ کا ٹیلنٹ ہی آپ کو یہاں قدم جمائے رکھنے کا موقع دیتا ہے۔ آپکی فیملی کا کوئی شخص اگر انڈسٹری میں ہو تو آپکو انڈسٹری میں انٹری ضرور مل جاتی ہے لیکن یہ صرف شروعات ہوتی ہے، اس کے بعد آپ کو ہر دن اپنے فن کا لوہا منوانے کیلئے محنت کرنی ہوتی ہے۔'
فلم 'پارٹنر' کے 'چھوٹا ڈان' نے کھیلوں کی دنیا سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ 'جیسے کرکٹ میں کسی کو والد کے نام پر ٹرائل تو مل سکتا ہے لیکن ٹیم میں جگہ کارکردگی سے ہی بنتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'آپ کا ضمیر جانتا ہے کہ کیا آپ اس جگہ کیلئے بنے ہیں کہ نہیں، اگر آپکا لد کہے کہ ہاں آپ یہاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں تو پھر ضرور ڈٹے رہیں، میں تمہیں ہمت یا پہلا موقع تو دے سکتا ہوں لیکن اس کے بعد جو بھی ٹھوکر تمہیں لگیں گی میں اس سے تمہیں نہیں بچا سکتا۔'
فلم انڈسٹری میں کام ملنے کے حوالے سے سب سے حیران کن بات تب سامنے آئی جب راجپال یادو نے کہا کہ 'میں 38 سال سے اداکاری کر رہا ہوں، میرے 200 سے زائد رشتہ دار ہیں لیکن میں ان میں سے کسی ایک کو بھی بالی وڈ میں نہیں لا سکا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر کسی کا والد فلم میکر یا اداکار ہے تو یہ کامیابی کی ضمانت نہیں۔ فیصلہ ناظرین کرتے ہیں، اوپر والا کرتا ہے۔ کوئی بھی شخص لمبے عرصے تک دکھاوا نہیں کر سکتا۔'
-
دلچسپ و خاص 41 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 50 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی