فلم / ٹی وی

آر مادھون کی بہترین فلمیں کونسی؟

آر مادھون آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

Web Desk

آر مادھون کی بہترین فلمیں کونسی؟

آر مادھون آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

ورسٹائل اداکاری کے لیے مشہور آر مادھون آج اپنی 55 ویں سالگرہ منارہے ہیں، انہوں نے اپنی منفرد اداکاری سے فلمی دنیا میں اپنی ایک خاص جگہ بنائی ہے۔

فلم’رہنا ہے تیرے دل میں‘ جیسی ابتدائی ہِٹس سے لے کر حالیہ اوٹی ٹی پروجیکٹس جیسے ’ دی ریلوے مین‘ تک میں اداکار نے ناظرین کو متاثر کیا ہے۔

آر مادھون کے 55ویں یومِ پیدائش کے موقع پران کی مجموعی دولت اور ان کی کچھ بہترین فلموں پر نظر ڈالتے ہیں، جو آپ اپنی واچ لسٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔

آر مادھون کی مجموعی دولت :

مختلف رپورٹس کے مطابق، آر مادھون کی دولت تقریباً 115 کروڑ روپے کے قریب ہے، حال ہی میں ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ وہ پیسے کے معاملے میں زیادہ محتاط نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پیسوں کے معاملے میں زیادہ محتاط نہیں، اگر ایسا ہوتا تو میری نیٹ ورتھ اس سے کہیں زیادہ ہوتی جتنی ابھی ہے، میں تجربات پر خرچ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں دیکھتا کہ کوئی نیا تجربہ کتنے میں پڑے گا، میں بس کرنا چاہتا ہوں،میں نے بہت سے فضول کاموں میں پیسہ اڑایا ہے۔

آر مادھون کی بہترین فلمیں:

1. رہنا ہے تیرے دل میں (RHTDM)

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ فلم گوتھم مینن کی ہدایت کاری میں بنی، جس میں آر مادھون، سیف علی خان اور دیا مرزا نے مرکزی کردار ادا کیے،یہ فلم دراصل تامل فلم ’مننالے‘ کا ریمیک ہے،کہانی مادھو ’میڈی‘ شاستری اور رینا ملہوترا کی محبت پر مبنی ہے۔

رینا کی منگنی راجیو عرف ’سام‘ سے ہوتی ہے، جو امریکہ میں رہتا ہے اور کالج میں میڈی کا حریف تھا۔

کہانی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب مادھو راجیو بن کر رینا کا دل جیتنے کی کوشش کرتا ہے، اس فلم کی موسیقی اور گانے آج بھی سنے جاتے ہیں اور بے انتہا مقبول ہیں۔

2. 3ایڈیٹس

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

اس فلم میں آر مادھون نے ایسی اداکاری کی آج لوگ انہیں ان کے نام سے زیادہ فرحان کے نام سے زیادہ جانتے ہیں بلکہ کچھ تو انہیں مذاقاً فرحان نائیٹریٹ بھی کہتے ہیں۔

’3 ایڈیٹس‘ میں عامر خان، شرمن جوشی ، بومن ایرانی اور کرشمہ کپور شامل تھے۔

یہ بالی وڈ کی تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک مانی جاتی ہے اور آر مادھون کو اس فلم نے ایک الگ مقام دیا تھا۔

3. تنو ویڈز منو:

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

2011 کی اس فلم میں آر مادھون نے مرکزی کردار منی شنکر شرما عرف "منو" کا کردار ادا کیا ہےیہ کردار اُن کے سب سے مقبول اور پسندیدہ کرداروں میں شمار ہوتا ہے۔

منی شنکر شرما (منو) ایک سادہ، شریف، اور قدرے شرمیلا ڈاکٹر ہوتا ہے، جو لندن میں پریکٹس کرتا ہے۔ شادی کے لیے وہ اپنے والدین کے ساتھ بھارت آتا ہے، جہاں اس کی ملاقات تنو (کنگنا رناوت) سے ہوتی ہے۔

تنو آزاد خیال، بے باک اور باغی مزاج لڑکی ہے، جو منو سے بہت الگ ہے مگر منو پہلی نظر میں ہی تنو کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔

2015 میں تنو ویڈز منو ریٹرنز میں آر مادھون نے دوبارہ منو کا کردار ادا کیا، مگر اس بار ان کا کردار اور بھی زیادہ الجھنوں اور جذباتی انتشار کا شکار دکھایا گیا ہے، جو ازدواجی زندگی کے مسائل سے دوچار ہوتا ہے۔

4. شیطان:

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

آر مادھون کی حالیہ فلموں میں سے ایک، جس میں انہوں نے ونراج کاشیپ کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ ایک ہارر فلم ہے جس میں ونراج ایک نوجوان لڑکی پر قابض ہو جاتا ہے اور اس کے پورے خاندان کو خوفناک اذیت میں مبتلا کرتا ہے،فلم میں اجے دیوگن، جوتھیکا، جانکی بوڈی والا بھی شامل ہیں۔

آر مادھون کے آنے والے پراجیکٹس:

آر مادھون فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ رومانوی ڈرامہ فلم ’آپ جیسا کوئی‘ میں نظر آئیں گے۔

یہ فلم دو مختلف کرداروں، شریرینو تریپاتھی (آرمادھون) اور مدھو بوس (فاطمہ) کی زندگی پر مبنی ہے۔

ٹیزر کے مطابق، مادھون ایک سنسکرت کے استاد جبکہ فاطمہ فرنچ پروفیسر بنی ہیں،فلم کی ہدایت کاری ویوک سونی نے کی ہے اور اسے کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز نے پروڈیوس کیا ہے۔