الیانا ڈی کروز نے ’ریڈ2‘ میں کام کرنے سے کیوں منع کیا؟
اداکارہ نے سیکوئل کی پہلی فلم میں مرکزی کردار نبھایا تھا

بالی وڈ اسٹار الیانا ڈی کروز نے فلم ’ریڈ2‘ میں کام کرنے سے منع کرنے کی وجہ پر سے پردہ ہٹا دیا۔
الیانا ڈی کروز کا کہنا ہے کہ انہیں اس سال کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ’ریڈ2‘ کی آفر ہوئی تھی لیکن اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کی وجہ سے انہوں نے یہ آفر قبول نہیں کی۔
الیانا ڈی کروز اس وقت اپنے دوسرے بچے کی امید سے ہیں اور وہ اپنی حمل کی خبریں مداحوں کے ساتھ باقاعدگی سے شیئر کر رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے یہ آفر قبول نہیں کی کیونکہ اب ان کی ترجیحات بدل چکی ہیں۔

الیانا نے بتایا کہ فلم ’ریڈ‘ میں ان کا کردار ’مالنی‘ ان کے دل کے بہت قریب تھا۔
جب ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ’ ریڈ ‘2 میں کیوں نہیں دکھائی دیں اور کب واپسی کریں گی؟ تو اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے بھی فلموں میں کام کرنے کی بہت یاد آتی ہے اور میں’ ریڈ 2‘ کا حصہ بننا پسند کرتی۔
انہوں نے کہا کہ ’ ریڈ‘ ایک خاص فلم تھی اور مالنی ایک بہت ہی خاص کردار تھا،راج کمار گپتا کے ساتھ کام کرنا بہترین تجربہ تھا اور اجے کے ساتھ دوبارہ کام کرنا بھی خوشگوار رہا۔
الیانا ڈی کروز نے مزید کہا کہ ’ریڈ 2 ‘کے میکرز نے واقعی مجھے فلم آفر کی تھی لیکن بدقسمتی سے میں تبھی ماں بنی تھی اور اپنے بچے کی دیکھ بھال کی وجہ سے میری ترجیحات بالکل مختلف تھیں۔
البتہ جتنے بھی پروموز میں نے دیکھے ان میں وانی کپور بہت خوبصورت لگیں اور مجھے یقین ہے کہ انہوں نے اپنے کردار میں اپنا خاص انداز شامل کیا ہوگا۔
ایک اور مداح نے جب ان سے پوچھا کہ کیا وہ فلموں میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں تو الیانا نے کہا کہ بالکل وہ فلموں میں واپس آئیں گی۔
اور جب ایک صارف نے پوچھا کہ وہ ان دنوں اسکرین پر کیوں نہیں دکھائی دیتیں تو الیانا نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیونکہ میں اس وقت ڈائپرز اور بیبی بم کریم میں مصروف ہوں۔
یاد رہے کہ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریڈ‘ نے بھارت میں 103.07 کروڑ کا بزنس کیا تھا اور اسے باکس آفس ہٹ قرار دیا گیا تھا۔
اب جبکہ ’ریڈ 2‘ ریلیز ہو چکی ہے، اس نے یہ ہندسہ پہلے ہی عبور کر لیا ہے۔ چونکہ 5 جون 2025 تک کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہو رہی، اس لیے’ ریڈ 2‘ کے پاس باکس آفس پر کامیابی کے لیے کھلا میدان ہے۔
’ریڈ 2‘ میں بھی اجے دیوگن ایک بار پھر انکم ٹیکس افسر امے پٹنائک کے روپ میں لوٹتے ہیں، جو ایک بااثر شخصیت دادا منوہر بھائی کی جائیداد پر چھاپہ مارنے کے ایک خطرے والے مشن پر ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری راج کمار گپتا نے دی ہے اور اسے پینوراما اسٹوڈیوز اور ٹی سیریز نے پروڈیوس کیا ہے،فلم میں وانی کپور بھی ایک اہم کردار میں نظر آتی ہیں جبکہ سوربھ شکلا بھی پہلی فلم کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔
اداکاری کے محاذ پر الیانا کو آخری بار رومانوی کامیڈی ڈرامہ فلم 'دو اور دو پیار' میں دیکھا گیا جس کی ہدایتکاری شرشا گوہا ٹھاکرتا نے کی تھی،فلم میں ان کے ساتھ ودیا بالن، پرتیک گاندھی اور سینڈھل راما مورتی بھی شامل تھے۔
38 سالہ الیانا نے 2006 میں تیلگو زبان کی رومانوی ڈرامہ فلم ’دیوداسو‘ سے اپنا فلمی کیریئر شروع کیا تھا۔
اس کے بعد وہ ’پوکری‘، ’جلسہ‘، ’کک‘، ’جولائی ‘جیسی فلموں میں نظر آئیں،انہوں نے تامل فلم ’نانبان‘ میں بھی کام کیا۔
2012 میں انہوں نے انو راگ باسو کی فلم ’برفی ‘ سے ہندی سنیما میں قدم رکھا تھا۔
-
فلم / ٹی وی 17 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 40 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 56 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز