زاہد احمد کی نظر میں بہترین اداکار کون؟
خوبصورت اداکاراؤں میں بھی زاہد احمد نے ریٹنگ دے دی
’ذرا یاد کر‘ ، عشق زہِ نصیب‘ ، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’دلدل‘ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار زاہد احمد شوبز انڈسٹری کے ہینڈسم اور چارمنگ اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
جو نہ صرف فن اداکاری کے سبب مقبول ہیں بلکہ اپنی جاذب شخصیت اور مردانہ وجاہت کی وجہ سے بھی لاکھوں دلوں میں بستے ہیں۔
انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور پھر تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں میں کام کیا کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی ایسے اسکرپٹس اور کہانیوں کی تلاش میں رہے ہیں جن میں کوئی مقصد کوئی سبق ہو یہی وجہ ہے کہ آج تک وہ جس بھی پروجیکٹ کا حصہ بنے ہیں اسے کامیابی سے ہمکنار ضرور کروایا ہے۔
اداکار کےحالیہ پراجیکٹ ‘جینٹلمن‘ میں انکی اداکاری کو بھرپور عوامی پذیرائی بھی ملی۔
حال ہی میں اداکار زاہد احمد جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے’ میں بطور مہمان شامل ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کریئر پر گفتگو کی اور کچھ دیگر مشہور شخصیات کے بارے میں بھی تبصرہ کیا۔
دوران انٹرویو میزبان تابش ہاشمی نے زاہد احمد کے سامنے چند شوبز فنکاروں کے نام لیے جن میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور فیصل قریشی شامل تھے اور انہیں انکی صلاحیتوں کے مطابق ریٹنگ دینے کو کہا۔
جواب میں زاہد احمد نے ان تینوں کو نہایت نپے تلے انداز میں درجہ بندی کی، زاہد احمد نے فیصل قریشی کو سب سے بہتر اداکار قرار دیا اس کے بعد انہوں نے ہمایوں سعید کو دوسرے نمبر پر رکھا جبکہ عدنان صدیقی تیسرے نمبر پر آئے۔
زاہد احمد نے کہا کہ یہ درجہ بندی ان اداکاروں کی اداکاری کی رینج (وسعت) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
اس درجہ بندی کی وضاحت کرتے ہوئے اداکارکا کہنا تھا کہ،‘فیصل قریشی نے مختلف قسم کے کردار نبھائے ہیں، اور اتنے مختلف کرداروں کو ادا کرنا بہت ہمت کا کام ہوتا ہے، اسی لیے وہ پہلے نمبر پر آئے۔ دوسرے نمبر پر ہمایوں سعید کو رکھا کیونکہ ان کی رینج قدرے کم ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر عدنان صدیقی کو رکھا گیا۔
بعدازاں زاہد احمد کے سامنے ایک اور سوال رکھا گیا جس میں پاکستانی اداکاراؤں کو خوبصورتی کے لحاظ سے درجہ بندی دینی تھیں۔
ان میں صبا قمر، یمنیٰ زیدی اور ماہرہ خان کا نام شامل تھا، جسکا جواب انہوں نے کچھ اسطرح دیا کہ،‘ماہرہ خان کو خوبصورتی کے لحاظ سے سب سے اوپر رکھا ، پھر صبا قمر کو دوسرا نمبر دیا جبکہ یمنیٰ زیدی تیسرے نمبر پر آئیں۔
تاہم زاہد احمد نے یہ بھی واضح کردیا کہ یہ تینوں اداکارائیں انتہائی خوبصورت ہیں اور اداکاری میں بھی پرفیکٹ ہیں۔



