اسکینڈلز
آئس باتھ رِیل؛علی ظفر کو صارف نے زیر جامہ پہننے کا کہہ دیا
صارف کے متنازع تبصرے پر گلوکار کا دلچسپ جواب وائرل
آئس باتھ رِیل؛علی ظفر کو صارف نے زیر جامہ پہننے کا کہہ دیا
صارف کے متنازع تبصرے پر گلوکار کا دلچسپ جواب وائرل
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی حالیہ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں صارف کی جانب سے بَرا (خواتین کا زیر جامہ) پہننے کے کمنٹ پر دلچسپ جواب دے کر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔
حال ہی میں علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ایک ویڈیو اور انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ ٹھنڈے پانی کے ٹب میں 'آئس باتھ' لیتے نظر رہے ہیں۔
گلوکار کی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح اپنی آراء کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں تاہم ایک تمام تبصروں میں سے ایک کمنٹ علی ظفر کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں علی ظفر شارٹس پہنے ہوئے نیلے رنگ کے ایک ٹب میں کھڑے ہیں جو ٹھنڈے پانی اور برف سے بھرا ہوا ہے جس کے بعد وہ آئس باتھ کی افادیت بتاتے ہوئے ٹب میں بیٹھ جاتے ہیں۔
اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘اگر آپ کے محبوب نے آپ کو چھوڑ دیا ہے یا آپ کا باس آپ کیلئے سر درد ہے یا اردگرد کے لوگ آپ کو پاگل کر رہے ہیں تو میرا یہ آئس باتھ چیلنج قبول کرکے دیکھیں افاقہ ہوگا‘۔
اگرچہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ چیلنج کیا ہے لیکن اپنی ویڈیو کے کیپشن میں علی ظفر نے اپنے مداحوں کو چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کو ٹیگ کریں جنہیں اس چیلنج میں حصہ لینا چاہیے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئے ہی وائرل ہوگئی جس پر مداحوں نے اپنی مختلف آراء کا اظہار کی تاہم ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘برا بھی پہن لیتے‘اس پر علی ظفر نے خود جواب دیتے ہوئے لکھا ‘میرا جسم، میری مرضی‘۔
واضح رہے کہ علی ظفر کی جانب سے اپنی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ٹرولر کی جانب سے کیے جانے والے طنزیہ کمنٹ کا دلچسپ جواب مداحوں میں مقبول ہوگیا جہاں مداح گلوکار کے مزیدار سینس آف ہیومر کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Newsom announces Super Bowl Sunday as ‘Bad Bunny Day’ in California
Katy Perry cheers Bad Bunny ahead of Super Bowl Halftime performance
Central Cee suffers shocking robbery as he enters new phase of life
Hailee Steinfeld opens up about lifestyle changes ahead of motherhood
Taylor Swift earns glowing praise from Jodie Turner-Smith after 'Opalite' video
Nicola Peltz’s sister hints at baby news as Brooklyn Beckham family plans emerge
Kanye West’s wife Bianca Censori opens up about ‘embarrassing’ Venice moment
Brad Arnold dies at 47, after battling kidney cancer




