آئی فون سے قربانی کے جانوروں کا موازنہ نعمان اعجاز کو مہنگا پڑگیا
نعمان اعجاز کا قربانی کے جانوروں کی قیمتوں پر طنز ٹرولنگ کی نذر ہوگیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اور مقبول اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کا لگژری موبائل فون آئی فون کے ساتھ کیا جانے والا موازنہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ٹرولنگ کا شکار ہوگیا۔
نعمان اعجاز کے مقبول ترین ڈراموں میں ‘فشار'، 'دشت'، 'نجات'، 'بھائی'، 'اُلو برائے فروخت نہیں'، 'دم پخت'، 'من و سلویٰ'، 'کیسی تیری خودغرضی'، 'پری زاد'، 'بشر مومن'، اور 'بسمل‘ شامل ہیں۔
داکار نعمان اعجاز جو ان دنوں ہٹ ڈراما سیریل ‘پرورش‘ میں اپنے کردار کے لیے مداحوں کی جانب سے تعریفیں سمیٹ رہے ہیں اپنی بے باک رائے اور سماجی و سیاسی مسائل پر طنزیہ تبصروں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
تاہم حال ہی میں نعمان اعجاز نے ملک میں قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بکرا منڈی میں مہنگائی پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا جوکہ انہیں مہنگا پڑ گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا ‘سب کو لگتا ہے آئی فون مہنگا ہے لیکن ذرا آپ قربانی کا جانور لینے منڈی تو جائیں، بیوپاری آپ سے سیدھا سیدھا جائیداد کے پیپرز مانگ رہے ہیں‘۔
اداکار کی جانب سے جاری یہ پوسٹ سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہوئی جس کے کمنٹ سیکشن میں صارفین قربانی کو آئی فون سے کمپیئر کرنے پر سیخ پا ہوگئے۔
ایک سوشل میڈیا صارفین نے نعمان اعجاز کی جانب سے مذہبی فریضےکا موازنہ عیش و عشرت کی چیز سے کرنے کو سخت ناپسند کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اپنے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے لکھا کہ ‘لوگوں کو قربانی کا جانور خریدنے میں مسئلہ ہے لیکن تازہ ترین گیجٹس خریدنے میں کوئی مسئلہ نہیں پھر قیمت چاہے کچھ بھی ہو سچ کہوں تو یہ سب ترجیحات کا معاملہ ہے‘۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ‘آئی فون خریدتے وقت کوئی پوسٹ نہیں کرتا کہ انہیں مشکل پیش آ رہی ہے لیکن جب اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ہو تو یہ اچانک بہت مہنگا ہو جاتا ہے؟ ایسے سینئر اداکاروں کو شرم آنی چاہیئے‘۔
ایک صارف نے کہا کہ ‘اگر آپ قربانی نہیں کرسکتے تو نہ کریں‘، ایک اور انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ ‘فرق یہ ہے کہ آئی فون لگژری ہے اور قربانی واجب ہے‘۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید ٹرولنگ کے باوجود ابھی تک اداکار نعمان اعجاز نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
عید الاضحیٰ
واضح رہے کہ عید الاضحیٰ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے جہاں وہ اپنی استطاعت کے مطابق سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے لوگ کئی ماہ پیسے جمع جوڑتے ہیں، تاہم گزشتہ چند برسوں سے پاکستان بالخصوص کراچی کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کے لیے قربانی کا جانور خریدنا اب نہ صرف مشکل ہی نہیں بلکہ بسا اوقات ناممکن بھی ہوتا جا رہا ہے اور یوں نعمان اعجاز کا یہ تبصرہ اس سنگین مسئلے کی عکاسی کرتا ہے۔
-
فلم / ٹی وی 9 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 31 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 47 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز