انفوٹینمنٹ
قربانی کا اونٹ فرار، منیب بٹ نے اہم اپیل کردی
اداکار نے بتایا کہ بچوں کی پتھر پھینکنے کی وجہ سے اونٹ رسہ تڑوا کر بھاگ گیا۔
قربانی کا اونٹ فرار، منیب بٹ نے اہم اپیل کردی
اداکار نے بتایا کہ بچوں کی پتھر پھینکنے کی وجہ سے اونٹ رسہ تڑوا کر بھاگ گیا۔
عید الاضحیٰ کی آمد ہے آمد ہے اور پاکستان کے گلی محلوں میں قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کی وجہ سے رونق لگ چکی ہے۔
جہاں جانوروں سے پیار کرنے والے قربانی کے دنوں میں ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں وہیں انہیں دیکھنے کے لیے آنے والے شوقین افراد کی تعداد بھی کم نہیں ہوتی۔
تاہم بعض اوقات قربانی کے لیے لائے جانے والے جانور انجان ماحول کو دیکھ کر بدک جاتے ہیں اور فرار ہوجاتے ہیں جس کے بعد بڑے جتن کے ساتھ انہیں پکڑا جاتا ہے، سوشل میڈیا کے دور میں اب جانوروں کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہونا عام سی بات بن گئی ہے۔
ایسی ہی صورتحال کا سامنا معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ کو بھی کرنا پڑا جب ان کا قربانی کے لیے لایا گیا اونٹ بھاگ گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنگ برنگی آرائشی اشیا سے سجا اونٹ ایک محلے سے خراماں خراماں فرار ہورہا ہے جب کے آس پاس موجود نوجوان اور بچے اس سے خوفزدہ ہو کر دور ہوتے دکھائی دیے۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے پر اداکار منال خان نے اپنی اسٹوری میں اسے شیئر کر کے اپنے بہن اور بہنوئی یعنی ایمن خان اور منیب بٹ کو ٹیگ کر کے کہا کہ 'آپ کا اونٹ وائرل ہوگیا ہے'۔
بعدازاں منیب بٹ نے بھی اس واقعے پر اسٹوری شیئر کر کے تصدیق کی کہ ان کا اونٹ فرار ہوگیا تھا۔
اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اونٹ کے بھاگنے کی ویڈیو شیئر کر کے لکھا کہ 'ہاں یہ واقعہ کل پیش آیا تھا'۔
ساتھ ہی اداکار نے یہ بھی بتایا کہ 'سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ کچھ بچے اس بچارے جانور پر چھوٹے پتھر پھینک رہے تھے، جس پر وہ گھبرا کر اپنی رسی تڑوا کر بھاگ گیا'۔
اس کے علاوہ اداکار نے والدین سے اپیل بھی کی کہ 'اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے'۔
خیال رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day



